قومی خبریں

موجودہ کورونا ٹیکہ پالیسی کے خلاف سپریم کورٹ پہنچی بنگال حکومت

ایک ملک ایک قیمت ‘کا مطالبہ کووڈ19 سے بگڑے حالات

کولکاتہ:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)مغربی بنگال کی ممتا بنرجی حکومت نے کووڈ 19 ویکسی نیشن کی موجودہ پالیسی پر مرکزی حکومت کے خلاف سپریم کورٹ کارخ کیا ہے۔ ممتا کی حکومت کورونا ویکسین کے ایک ملک ایک قیمت کی مانگ کررہی ہے۔مغربی بنگال اسمبلی انتخابات میں کامیابی کے بعد مسلسل تیسری بار اقتدار میں آنے کے ایک دن بعد ممتا بنرجی نے وزیر اعظم نریندر مودی کو ایک خط لکھا ہے جس میں ان سے جلد از جلد میڈیکل آکسیجن کی فراہمی کی درخواست کی ہے۔

ممتا بنرجی نے وزیر اعظم نریندر مودی کوخط میں کورونا وبا کے بعد مغربی بنگال کیلئے میڈیکل آکسیجن کی فراہمی بڑھانے کی مانگ کی گئی ہے۔ممتا بنرجی نے وزیر اعظم کو خط میں لکھا ہے کہ مغربی بنگال میں کورونا کے بڑھتے ہوئے معاملے کے پیش نظر ریاست کو اگلے 7-8 دن میں 550 میٹرک ٹن میڈیکل آکسیجن کی ضرورت ہوگی۔ ممتا بنرجی نے خط میں کہا ہے کہ اس سے پہلے بھی انہوں نے 5 مئی کو خط لکھا تھا، میں نے کہا کہ کووڈ 19 وبا کی وجہ سے میڈیکل آکسیجن کی مانگ میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔

بنگال میں کوویڈ مثبت مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 470 میٹرک ٹن میڈیکل آکسیجن کاخرچہ ہے۔ اگلے 7-8 دن میں یہ 570میٹرک ٹن تک بڑھ سکتا ہے۔ممتا نے اپنے خط میں کہا ہے کہ چیف سکریٹری پہلے ہی اس سلسلے میں مرکزی صحت کے سکریٹری اور عہدیداروں کو آگاہ کر چکے ہیں کہ ریاست کو 570 میٹرک ٹن میڈیکل آکسیجن کی ضرورت ہے۔

مرکزی حکومت نے مغربی بنگال حکومت کو الاٹ کرنے کے بجائے دوسری ریاستوں کے الاٹمنٹ میں اضافہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بنگال میں روزانہ 560 میٹرک ٹن میڈیکل آکسیجن تیار ہوتی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button