قومی خبریں

مودی نے لوگوں کو محفوظ مقامات پر لے جانے کی ہدایت دی

نئی دہلی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)وزیر اعظم نریندر مودی نے طوفان تاوتے سے خطرے کے پیش نظر افسروں سے لوگوں کو محفوظ مقامات پر لے جانے کے لئے تمام اقدامات کرنے کو کہا ہے ۔ ساتھ ہی بجلی ، مواصلات ، صحت ، پینے کے صاف پانی جیسی ضروری خدمات کو بھی یقینی بنانے کے لئے کہا گیا ہے۔

مسٹر مودی نے ہفتے کی شام اعلی عہدیداروں کے ساتھ جائزہ میٹنگ میں اس تعلق سے ہدایات جاری کیں ۔ انہوں نے میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے عہدیداروں کو کورونا اسپتالوں میں خصوصی انتظامات کرنے، کورونا ویکسین ، دیگر ضروری ادویات کا ذخیرہ اور آکسیجن ٹینکروں کی بلا خلل نقل و حرکت کے لئے منصوبہ بندی کرنے کی ہدایت دی ۔

انہوں نے کنٹرول روم کو چوبیس گھنٹے چلانے کی بھی ہدایت دی ۔ انہوں نے کہا کہ جام نگر سے آکسیجن کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے خاص خیال رکھنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے بروقت امدادی اقدامات کے لئے مقامی لوگوں کو شامل کرنے کی ضرورت کے بارے میں بھی بات کی۔

محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ یہ خطرناک طوفان گجرات کے ساحل سے 18 مئی کی دوپہر کو ٹکرائے گا۔ اس دوران 175 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل سکتی ہے۔ تاوتے سے نمٹنے کے لئے ریاست اور مرکزی حکومت نے کافی تیاری کی ہے۔ کیرالہ میں شدید بارش ہو رہی ہے جبکہ لکشدیپ میں طوفان نے کئی درخت گر گئے ہیں۔

میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا کہ مرکزی کابینہ سکریٹری متعلقہ ساحلی ریاستوں اور مرکزکے زیرانتظام علاقوں کے چیف سکریٹریوں اور مرکزی وزراء اورایجنسیوں سے رابطہ بنائے رکھیں گے ۔ اس درمیان نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (این ڈی آر ایف) نے طوفان کے تناظر میں راحت اور بچاؤ کے کاموں کے مقصد کے لئے اپنی ٹیموں کی تعداد 53 سے بڑھا کر 100 کردی ہے۔

سنٹرل واٹر کمیشن نے بھی طوفان سے تعلق سے کیرالہ کے وسطی اور شمالی حصوں ، قریبی جنوبی ساحلی اور کرناٹک کے جنوبی ساحلی علاقوں میں طوفان کے لئے میڈئم اور ہائی الرٹ جاری کیا ہے ۔ گوا میں حکومت نے طوفان کے تناظر میں ضروری اقدامات اٹھائے ہیں

متعلقہ خبریں

Back to top button