
نئی دہلی:(اردودنیا.اِن)کنبھ میں لاکھوں لوگوں کے ’شاہی اسنان‘ پر چوطرفہ تنقیدہوئی ۔وہاں کیسزبھی تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔اب وزیراعظم نریندر مودی نے آچاریہ مہا منڈلیشور ہ پوجیہ سوامی اودھیشانند گری جی سے فون پر بات چیت کی اور سبھی سنتوں کی صحت کے بارے میں معلومات حاصل کی ہیں۔
انھوں نے انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کرنے کے لیے سنت سماج کا شکریہ ادا کیا۔وزیراعظم نے درخواست کی کہ دو شاہی اسنا ن ہوچکے ہیں اس لیے کنبھ کو اب علامتی رکھا جائے۔ اس سے وبائی مرض کے خلاف لڑائی میں تقویت حاصل ہوگی۔آچاریہ مہامنڈلیشور پوجیہ سوامی اودھیشانند گری جی نے وزیراعظم کی درخواست کااحترام کرتے ہوئے اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے اور عقیدتمندوں سے کہا ہے کہ کو وڈ کی صورتحال کے پیش نظرکثیر تعداد میں ’اشنان‘کے لیے نہ آئیں اور کوویڈ ضابطوں پر عمل کریں۔



