قومی خبریں

مودی نے کوویڈ-19 ویکسین کی دوسری خوراک لی

نئی دہلی:(اردودنیا.اِن)وزیراعظم نریندر مودی نے آج کوویڈ-19 ویکسین کی دوسری خوراک لی۔ ایک ٹوئٹ میں مودی نے کہاہے کہ میں نے ااج ایمس میں کوویڈ-19 کی دوسری خوراک لی۔ وائرس پر فتح پانے کے لیے ہمارے پاس جووسائل ہیں، ٹیکہ کاری ان میں سے ایک ہے۔ اگر آپ ویکسین دئیے جانے کے اہل ہیں تو اپنی خوراک جلد حاصل کریں۔

CoWin.gov.in پر اندراج کرائیں۔اب تک یہ واضح نہیں ہوسکاہے کہ جب کروڑوں لوگوں کوویکسین دی جاچکی ہے توکیسزاتنی تیز ی سے کیوں بڑھ رہے ہیں۔اسی طرح ویکسین کوروناسے حفاظت کی ضمانت بھی نہیں ہے کیوں کہ ویکسین لینے پربھی کوروناہورہاہے۔اب تک سرکارکھل کراس کافائدہ بتانہیں سکی ہے۔کانگریس نے الزام لگایاتھاکہ فائنل ٹرائل سے پہلے منظوری کاکوئی حاصل نہیں ہے۔اس وقت کانگریس پربی جے پی برس پڑی تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button