فلمی دنیاقومی خبریں

موسیقی ہدایت کار شرون راٹھور کی موت

کمبھ میلہ سے واپس آنے کے بعد طبیعت بگڑی ، بیٹے سنجیو کا انکشاف

ممبئی:(اردودنیا.اِن)فلم انڈسٹری کے مشہور میوزک ڈائریکٹر شرون راٹھور کا 22 اپریل کو انتقال ہوگیا۔ شرون کورونا پازیٹیو تھے ، جس کی وجہ سے و ہ فوت کرگئے ۔ میوزک ڈائریکٹر کی موت کے بعدان کے بیٹے نے انکشاف کیا ہے کہ شرون اہلیہ کے ساتھ کمبھ میلے گئے تھے، وہاں سے آکر ان کی طبیعت خراب ہونے لگی ۔ بیٹے کے مطابق شرون اور اس کی اہلیہ کو کمبھ میلے سے واپسی کے بعد سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا تھا ، جس کے بعد جب دونوں کی ٹیسٹنگ کرائی گئی ، تو رپورٹ پازیٹیوآئی ۔دی انڈین ایکسپریس سے بات کرتے ہوئے شرون کے بیٹے سنجیو نے کہا کہ ہم نے کبھی سوچا ہی نہیں تھا کہ ہمارے کنبے کو اتنے مشکل وقت سے گزرنا پڑے گا، میرے والد ہمیں چھوڑ کر چلے گئے۔

میں کرونا پازیٹو ہوں ، میری والدہ بھی کروناپازیٹیو ہے ، میرا بھائی کے کوڈ ٹیسٹ پازیٹو آئی ہے ۔سنجیو نے کہا کہ افواہیں تھیں کہ ہمیں اسپتال میں بل کلیئرنس نہ ہونے کی وجہ سے والد کی لاش نہیں دی جارہی ہے ، لیکن یہ سچ نہیں ہے۔میرا بھائی والد کی لاش لینے اسپتال گیا ہے ، بی ایم سی ایمبولینس کا بندوبست کرنے اور باقی کام کرنے میں بھی ہماری بہت مدد کر رہی ہے ۔

شرون کی موت فلم انڈسٹری کے لئے ایک خلا سمجھی جارہی ہے۔ میوزک ڈائریکٹر اور گلوکاراے آر رحمان ، پریتم ، وشال دادلانی ، گلوکار کمار شانو اور شریہ گھوشال نے متوفی میوزک ڈائریکٹر کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے ۔

بالی ووڈ موسیقار شرون راٹھور کے بیٹے نے  میڈیا کو بتایا کہ اُن کے والد نے گزشتہ رات یعنی جمعرات کو رات 10 بجکر 15 منٹ پر اپنی زندگی کی آخری سانس لی۔یاد رہے کہ دو روز قبل موسیقار کے بیٹے سنجیو نے بتایا تھا کہ ان کے والد ابھی ونٹیلیٹر پر ہیں۔

شرون راٹھور کے بیٹے نے اپیل کرتے ہوئے کہا تھا کہ براہِ کرم سب ان کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کریں۔واضح رہے کہ شرون راٹھور نے معروف فلم عاشقی، ساجن، دل ہے کہ مانتا نہیں، سڑک سمیت متعدد فلموں میں موسیقاری کے فرائض سرانجام دیے ہیں ندیم اختر سیفی کے ساتھ شراکت داری میں شرون راٹھور، 1990 کے عشرے میں متعدد ہٹ فلموں کی موسیقی ترتیب دے چکے ہیں، جس میں عاشقی، ساجن، صرف تم اور دل والے شامل ہیں

متعلقہ خبریں

Back to top button