مویشی اور کوئلہ اسمگلنگ معاملے میں سی بی آئی کو مطلوب بنے مشرا بحرالکاہل کے کسی ملک میں روپوش
کولکتہ:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)مویشیوں اور کوئلے اسمگلنگ میں سی بی آئی کو مطلوب ترنمول کانگریس کے سابق یوتھ لیڈر بنے مشرا سے متعلق جانچ ایجنسی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ دبئی میں روپوش نہیں ہے بلکہ بحراکاہل کے ایک جزیرے پر روپوش ہے۔
سی بی آئی ذرائع کے مطابق ، مویشیوں کی اسمگلنگ معاملے میں مطلوب بنئے مشرا نے گزشتہ سال 22 دسمبر کو دبئی میں ہندوستانی سفارتخانے میں اپنا ہندوستانی پاسپورٹ جمع کرایا تھا۔ بنئے نے ہندوستانی سفارتخانے کو بتایا کہ وہ بحر الکاہل میں واقع جزیرے والے ملک وانواتو کے شہری ہونے کی وجہ سے اپنا ہندوستانی پاسپورٹ جمع کرا رہے ہیں۔ سی بی آئی نےاس معاملے کی جانچ شروع کردی ہےاور وزارت خارجہ کے رابطے میں ہے ۔
اسمبلی انتخابات سے قبل مویشی اسمگلنگ اور کوئلے اسمگلنگ کا معاملہ سامنے آیا تھا ۔اس معاملے میں جانچ ایجنسی کئی افراد کو گرفتار کرچکی ہے ۔سی بی آئی کو بنے مشرا مطلوب ہے ۔کئی مرتبہ نوٹس دئیے جانے کے باوجود وہ اب تک پیش نہیں ہوئے ہیں ۔جب کہ سی بی آئی ان کے بھائی بکاش مشرا کو گرفتار کرچکی ہے۔
سی بی آئی نے کوئلہ اور مویشیوں کی اسمگلنگ کیس کے ملزم ، بنئے مشرا کی اراضی منسلک کرنے کے لئے درخواست دائر کی تھی۔ یہ درخواست آسنول کی سی بی آئی کی خصوصی عدالت میں دائر کی گئی ہے۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے پہلے ہی بنئے مشرا اور ان کے بھائی بکاش مشرا سے متعدد جائیدادیں ضبط کرلی ہیں۔اس میں راس بہاری میں واقع ایک مکان بھی شامل ہے۔سی بی آئی اس معاملے میں ریڈرکارنر نوٹس جاری کیا ہے ۔
اس سے پہلےسی بی آئی نے دعویٰ کیا تھا کہ بنے مشرا دبئی میں روپوش ہیں ۔مگر اب سی بی آئی کو پتہ چلا ہے کہ بنوئے مشرا دبئی میں نہیں بحر الکاہل میں جزیرے والے ملک میں روپوش ہے۔واضح رہے کہ سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) کچھ دن قبل ای میل کے ذریعہ بنے مشرا سے پوچھا تھا کہ وہ اس وقت کہا ں ہے ۔
بنئے مشرا نے سی بی آئی عہدیداروں کو ای میل کے ذریعہ آگاہ کیا تھاکہ وہ ویڈیو کانفرنس کے ذریعے تفتیش کیلئے پیش ہونے کو تیار ہے۔سی بی آئی نے اس تجویز کو مسترد کردیا تھا۔ پھر اس کے بعد ہی سی بی آئی نے ان سے پوچھا تھا کہ وہ اس وقت کہا ہے ؟



