تلنگانہ کی خبریں

مہاتما گاندھی دیہی فراہمی روزگار اسکیم  کے تحت محتسب اعلٰی عہدے کے لئے درخواستوں مطلوب ضلع  کلکٹر  

مہاتما گاندھی دیہی فراہمی روزگار اسکیم  کے تحت محتسب اعلٰی عہدے کے لئے درخواستوں مطلوب ضلع  کلکٹر  
جنگاوں
جنگاوُں 25جنوری(محمد عابد فیصل قریشی )ضلع  کلکٹر کے۔نکھیلا نے ایک بیان میں کہا کہ مہاتما گاندھی قومی دیہی روزگار اسکیم  کے تحت محتسب اعلٰی کے عہدے  کیلئےدلچسپی رکھنے والے افراد سے  درخواستوں طلب کی جارہی ہیں۔ اسکے لئے امیدواروں کی عمر یکم جنوری 2021 تک 62 سال سے کم عمر ہونی چاہئے اور پبلک ایڈمنسٹریشن ، لاء ، اکیڈمک ، سماجی خدمت اور مینجمنٹ میں کم سے کم 10 سال کا تجربہ حاصل کرنا چاہئے۔ 
درخواستیں شرائط کی پاپندی کے ساتھ پُر کرکے رجسٹرڈ پوسٹ کے ذریعہ کمشنر ، پنچایت راج اور رورل ڈویلپمنٹ ، ڈواکرا بھون ، لوئر ٹینک بنڈ ، گاندھی نگر ، حیدرآباد 500 5000080 کو30 جنوری تک  ارسال کریں  یا ombudsman.telangana@gmail پر ای میل بھیجیں ۔ کلکٹر نے بیان میں کہا ہے کہ تفصیلات کے لئے ویب سائٹ https://nrega.telangana.gov.in/ombudsperson سے رابطہ کریں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button