جرائم و حادثات

مہاراشٹرا :تھانہ پولیس نے دو اداکاراوں کو جسم فروشی سے آزاد کرایا

تھانہ:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)مہاراشٹرا میں تھانے کی پولیس نے تامل اور دیگر ہندوستانی فلموں میں کام کرچکی دو اداکاراؤں کو جسم فروشی سے آزاد کرا لیا اور اس معاملے میں دو خواتین سمیت  دیگر کو گرفتار کیا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق ممبرا کے امرت نگر کی ایک خاتون کے جسم فروشی کے دلال کے طور پر شہر کے نوپڈا علاقہ میں مکان میں یہ دھندا کئے جانے کی پولیس کو اطلاع موصول ہو ئی تھی۔

پولیس نے باقاعدہ طور پر ایک فرضی گاہک بھیجا ،جس نے خاتون سے ماڈل یا آرکسٹرا آرٹسٹ لڑکی اور فلم اداکارہ کی مانگ کی ۔خاتون نے اس کے لئے ہر ایک کو دو لاکھ روپے دینے کی بات کہی اور بعد وہ 1.80 لاکھ روپے میں راضی ہوگئی۔ملزم خاتون نے بدھ کے روز گورےگاؤں کے رہنے والے وشال عرف سنیل کمار اتم چند کے ذریعہ نوپڈا میں ایک اور خاتون کی رہائش گاہ پراداکاراؤں کو بلایا۔

اسی دوران پولیس نے وہاں چھاپہ مارا اور متاثرین کو بازیاب کرایا اور دیگر کو گرفتار کرلیا۔ملزمان کی شناخت حسینہ میمن، وشال عرف سنیل کمار اتم چند جین اور سویٹی کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس نے ملزم سے 2،14،015 روپے نقدی اور مہنگے موبائل فون بھی برآمد کرلیے ہیں۔ پولیس نے تعزیرات ہند کی دفعہ 370 (2) ، (3) اور دیگر متعلقہ قوانین کے تحت معاملہ درج کرلیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button