بین ریاستی خبریں

مہاراشٹرا: ریاست کے سبکدوش سرکاری ملازمین کیلئے خوش خبری

maharashtra-times

ممبئی: (اردودنیانیوز) دیرآیددرست آیدکے مصداق وکاس اگھاڑی سرکارنے ریاست کے سبکدوش سرکاری ملازمین کومالی راحت دینے کااعلان کیاہے۔ڈیجیٹل پلیٹ فارم سے بتاریخ ۲۰۱۹؍۷؍۱۵؍ کوجاری سرکاری سرکیولرکے تحت تمام سبکدوش سرکاری ملازمین کومہنگائی بھتہ کے بقایاجات کے طورپریکم جنوری ۲۰۱۹؍تاجون ۲۰۱۹؍کی مدت میں واجب الادارقم نقدانکے اکاؤنٹ میں آئندہ ماہ پینشن میں جمع ہوگی ۔ سرکاری سرکیولرکے مطابق مہنگائی بھتہ ۹؍فیصدسے بڑھاکر۱۲؍فیصدکردیاگیاہے۔اضافہ شدہ مہنگائی بھتہ کی رقم کابقایاممبئی عظمی میں پے اینڈاکاؤنٹ آفس اوراضلاع میں متعلقہ اکاؤنٹ دفاترسے سبکدوش کے بنک اکاؤنٹ میں جمع کردیاجائیگا۔مذکورہ مالی فائدہ سے پینشن یافتہ سبکدوش ملازمین اورفیملی پینشن حاصل کرنے والے افراد فیضیاب ہونگے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button