بین ریاستی خبریں

مہاراشٹرا: طبی اخراجات کے لےراشن کارڈکا لزوم برخواست

ممبئی:6/جنوری(اردودنیانیوز) طبی اخراجات کے لئے ابتداء میں محکمہ تعلیم نے اساتذہ کے لئے راشن کارڈ رکھنا لازمی قرار دے دیاتھا۔ تاہم، تعلیم بھارتی تنظیم نے اس مسئلہ پر پیروی کی، اور ریاستی حکومت کو راشن کارڈ کی شرط کو دور کرنے کا مطالبہ کیا۔ اسی مناسبت سے، اسکول کے وزیر تعلیم ورشا گائیکواڈ نے آخر کار راشن کارڈ کی شرط کوہٹادیا۔ جس سے اساتذہ کو طبی معاوضہ ملنے کی راہ ہموار ہوگی۔

وزیر ورشا گائیکواڈ کے حکم کے مطابق محکمہ تعلیم کی ایڈیشنل چیف سکریٹری وندنا کرشنا نے واضح کیا کہ اس ضمن میں محکمہ تعلیم کی جانب سےایک سرکولر جاری کیا گیا۔ اس سلسلے میں ایم ایل اے کپل پاٹل نے وزیر تعلیم ورشا گائیکواڈ وکو نمائندگی کی تھی۔ اساتذہ اور نان ٹیچنگ اسٹاف کو میڈیکل بلوں سے انکار کیا جارہا تھا۔ تعلیم بھارتی کے ورکنگ صدر سبھاش مورے نے بتایا کہ راشن کارڈ میں اس شرط کو شامل کیا جارہا ہے۔ محکمہ تعلیم نے ایجوکیشن کمشنر، تمام ڈویژنل ڈپٹی ڈائریکٹرز اور تمام پرائمری اور سیکنڈری ایجوکیشن افسران کو بھی ہدایت کی ہے کہ وہ طبی اخراجات کی ادائیگی کے لئے راشن کارڈ کی شرط پر کاروائی کریں۔ اس فیصلہ سے اساتذہ اور غیر تدریسی عملے کو کافی راحت ملی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button