بین ریاستی خبریں

مہاراشٹرا میں نہیں تھم رہاہے کورونا کاقہر،پابندیوں کو 15 مئی تک بڑھائے گی ادھو حکومت

ممبئی:(اردودنیا.اِن)ریاستی وزیر صحت راجیش ٹوپے نے مہاراشٹرا میں کورونا کے بڑھتے ہوئے اثراور جاری لاک ڈاؤن کولے کر بیان دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو کنٹرول کرنے کیلئے ریاست میں 30 اپریل کے بعد بھی لاک ڈاؤن جیسی پابندیوں کو 15 دن تک بڑھایا جائے گا۔ بتادیں کہ مہاراشٹرا میں کورونا کے بڑھتے ہوئے معاملات کے پیش نظر لوگوں کی نقل و حرکت اور بہت سی دیگر سرگرمیوں پر 14 اپریل سے 30 اپریل تک پابندی عائد تھی۔

تاہم اس دوران اہم خدمات کو مستثنیٰ کردیا گیا ہے۔کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا کو مخاطب کرتے ہوئے راجیش ٹوپے نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ کووڈ19 کی صورتحال ریاست میں بڑی حد تک مستحکم ہوچکی ہے لیکن تمام ممبران نے ان پابندیوں میں اضافے کی حمایت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ کورونا کے مریضوں کے حوالے سے ریاست میں یقینی طور پر کچھ استحکام رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے پہلے ہی پیشن گوئی کی تھی کہ روزانہ 70 ہزار سے زیادہ معاملات سامنے آسکتے ہیں لیکن ایسا نہیں ہوا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button