
ممبئی: (اردودنیا.اِن)مہاراشٹرا میں کورونا وائرس کے 16620 نئے کیسزرپورٹ ہوئے ، جو رواں سال ایک دن میں رپورٹ ہونے والے نمایاں کیسز ہیں۔ ریاست میں نئے کیسوں کے ساتھ متاثرہ افراد کی تعداد 2314413 ہوگئی ہے۔ محکمہ صحت نے یہ اطلاع دی۔ محکمہ نے بتایا کہ اسی مدت کے دروان کورونا کے 50 مریضوں کی ہلاکت کے بعد اموات کی تعداد بڑھ کر 52861 ہوگئی۔ ریاست میں گزشتہ دو دن سے پندرہ ہزار سے زیادہ نئے کیسز رپورٹ ہورہیں ۔
محکمہ کے مطابق ریاست میں 8861 مریضوں کے صحت یاب ہونے کے بعد اب تک 2134072 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔ ریاست میں صحت یابی کی شرح 92.21 فیصد ہے جبکہ شرح اموات 2.28 فیصد ہے۔ اس وقت مہاراشٹر میں 126231 مریض زیر علاج ہیں۔ اتوار کے روز 108381 نمونوں کی گئی ۔



