بین ریاستی خبریں

مہاراشٹرا کلاس 12 بورڈ ایگزام: 12 ویں کا امتحان ہو گا یا نہیں ، اگلے ہفتے ہوگا فیصلہ

نئی دہلی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)مہاراشٹرا کے اسکول ایجوکیشن کے وزیر ورشا گائکواڈ نے کہا کہ ریاست میں کلاس 12 بورڈ امتحان کے بارے میں فیصلہ ایک ہفتے میں لیا جائے گا، جس کو پہلے ملتوی کردیا گیا تھا ، انہوں نے مزید کہاکہ موجودہ وبا کی صورتحال کے پیش نظر مہاراشٹرا ایچ ایس سی امتحان کے لئے(non-examination route) کے متبادل کو تلاش کرنا چاہئے۔مرکزی حکومت کی جانب سے طلب کئے گئے اجلاس میں شرکت کے بعد انہوں نے کہاکہ کورونا کی دوسری لہر کے پیش نظر امتحان ملتوی کردیا گیا تھا۔

مہاراشٹرا حکومت ریاستی بورڈ کے کلاس 10 کے امتحان کو پہلے ہی منسوخ کر چکی ہے۔گائکواڈ نے کہا کہ وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے نے پیر کو محکمہ اسکول ایجوکیشن کے ساتھ میٹنگ طلب کی ہے اور ایک ہفتہ میں 12 ویں بورڈ کے امتحان کے بارے میں فیصلہ لیا جائے گا۔

واضح رہے کہ مرکزی حکومت کی جانب سے طبل کی گئی اس میٹنگ میں دہلی حکومت کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا نے بھی شرکت کی تھی ، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ 12 ویں کے طلباء کو پہلے ٹیکے لگائے جائیں اس کے بعد بارہویں کے بورڈ امتحان منعقد کئے جائیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button