بین ریاستی خبریں

مہاراشٹرا: کوویڈ۔19 سے متاثرہ خاتون نے بچہ کو جنم دیا

ممبئی:(اردودنیا.اِن) سات ماہ کی حاملہ خاتون ، کوویڈ -19 سے شدید متاثرہ تھیں خاتون نے کلیان شہر میں ایک ایمبولینس میں بچے کو جنم دیا۔ کلیان – ڈومبیولی میونسپل کارپوریشن (کے ڈی ایم سی) کے ترجمان نے بتایا کہ 37 سالہ خاتون کو تشویشناک حالت میں یہاں ’آرٹ گیلری‘ میں واقع ایک سرکاری کوویڈ 19 اسپتال کے آئی سی یو میں داخل کرایا گیا ہے۔

عہدیدار نے بتایا کہ اس خاتون نے پیر کے روز (نارمل  ڈٰیلیوری) لڑکے کو جنم دیا تھا۔ پہلی بار حاملہ مریضہ کی ڈی ایم سی کے زیر انتظام کوویڈ 19 اسپتال میں زیرنگرانی علاج کیا گیا۔ نوزائیدہ کا وزن کم ہے اور اسے نجی اسپتال کے نومولود شدید نگہداشت یونٹ (این اے آئی سی یو) میں داخل کرایا گیا ہے۔ حکام نے بتایا کہ ماں اور بچے کی صحت بہتر ہو رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button