مہاراشٹرا کے جلگاؤں میں خوفناک سڑک حادثہ:15 مزدور ہلاک
جلگاؤں: (اردودنیا.اِن) اتوار کی سہ پہر 1 بجے کے لگ بھگ مہاراشٹر کے جلگاؤں میں ایک بڑا حادثہ پیش آگیا۔ یہاں کنگاؤں کے قریب ایک ٹرک پلٹ گیا۔ اطلاعات کے مطابق ٹرک میں پپیتا بھرا ہوا تھا،اس کے علاوہ 19 افراد ا س میں بیٹھے تھے۔ ان میں سے 15 کی موت ہوگئی،
جبکہ 4 زخمی ہیں۔ حادثہ کے شکار ہونے والے بچے اور خواتین ہیں۔پولیس کے مطابق یہ حادثہ کنگاؤںکے قریب انکلیشور-برہان پور اسٹیٹ ہائی وے پر پیش آیا ۔ٹرک کا اسٹیئرنگ راڈ ٹوٹ گیاتھا، جس کے بعد ڈرائیور کا کنٹرول بھی اسٹیئرنگ سے ختم ہوگیاتھا،
جس کی وجہ سے حادثہ پیش آگیا۔ ٹرک کے یلٹنے کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس موقع پر پہنچی اور کرین کے ذریعہ ٹرک کو درست کیا ، تب تک کئی سارے مزدور اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔حادثے میں جاں بحق ہونے والے 15 افراد کی شناخت ہوگئی ہے۔
ہلاک ہونے والے مزدوروں میں سے چھ ایک ہی خاندان سے ہیں۔ دوسرے مہلوکین میں دو بچے اور چھ خواتین شامل ہیں۔ سب جل گاؤں کی تحصیل راور کے رہائشی ہیں۔ وہ روزا نہ مزدوری کے لئے کنگاؤں جایا کرتے تھے، شام ہوتے ہی وہ کسی گاڑی یا ٹرک میں بیٹھ کر گھر لوٹ آتے تھے۔ اتوار کی شام کو پپیتا سے لدے ٹرک پر سوار ہوکر گھر لوٹ رہے تھے۔




