بین ریاستی خبریں

مہاراشٹرا کے کالج میں تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز 20 جنوری سے :وزیر اعلی تعلیم

ممبئی: مہاراشٹرا کی مختلف یونیورسٹیوں کے دائرہ کار میں آنے والے کالجوں میں 20 جنوری سے تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز عمل میں آئیگا یہ اطلاع آج یہاں ریاست کے وزیر برائے اعلی تعلیم اودئے سامنت نے دی انہوں نے کہا کہ ان تعلیمی اداروں میں صرف پچاس فی صد طلباء کی موجودگی کی اجازت ہوگیانہوں نے کہا کہ محکمہ اعلی تعلیم نے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے سے بات چیت کرنے کے بعد یہ فیصلہ کیا ہے۔واضح رہے کہ ریاست کے کالج مارچ سے جاری لاک ڈاون کے بعد سے بند ہیں۔حال ہی میں صرف چند تعلیمی اداروں میں تعلیمی سرگرمیاں چل رہی ہے جن میں نویں سے دسویں جماعت کے طلباء کی کلاسیس بھی شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button