بین ریاستی خبریں

مہاراشٹرا : یوتمال میں کووڈ19 کیئر سینٹر سے 20 مریض فرار،مریضوں کے خلاف ایف آئی آر درج

ممبئی:(اردودنیا.اِن)کوویڈ-19 کے 20 مریض مہاراشٹرا کے ضلع یوتمال کے ایک کیئر سنٹر سے فرار ہوگئے۔ مقامی ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر سنجے پورم نے بتایا کہ یہ واقعہ ہفتہ کے روزگھاٹنجی تعلقہ میں ایک ہاسٹل میں تعمیر کووڈ 19 کیئر سینٹر میں پیش آیا۔ انہوں نے بتایا کہ محکمہ صحت حکام کی طرف سے درج شکایت کے مطابق گھاٹنجی پولیس نے متعلقہ دفعات کے تحت 20 مریضوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے۔

پورم نے بتایا کہ جمعہ کے د ن ضلع کے عمادی گاؤں میں کووڈ19 تحقیقاتی کیمپ لگایا گیا تھا۔بعد میں گاؤں کے 19 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے پائے گئے اور انہیں گھٹنجی کے کووڈ 19 کے نگہداشت مرکز میں داخل کرایا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ یہ تمام 19 مریض اور ایک اور مریض ہفتہ کی صبح 8 بجے کے قریب کیئر سینٹر سے فرار ہوگئے۔ یوتمال کے ضلع کلکٹر امول ییڈگے نے واقعے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button