مہاراشٹرحکومت نے دفعہ 144کے اوقات میں توسیع کی ہرطرح کے مذہبی وثقافتی پروگرام پرپابندی،
جرمانہ کی رقم بھی بڑھائی گئی
ممبئی: (اردودنیا.اِن)مہاراشٹرا حکومت نے کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے درمیان نئے رہنما ہدایات جاری کیں۔ اس کے تحت 27 مارچ سے شام 8 بجے سے صبح 7 بجے تک دفعہ 144 نافذرہے گی۔ اب ماسک نہیں پہننے والوں کے خلاف جرمانہ 200 روپے سے بڑھا کر 500 روپے کردیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ سڑک پر تھوکنے پر 1000 روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ مالز ، سنیما ہال اور ریستوراں شام آٹھ بجے سے صبح سات بجے تک بند رہیں گے۔
سماجی ، ثقافتی ، مذہبی پروگراموں پر ہر طرح سے پابندی عائد ہے۔ 20 سے زیادہ افراد کو آخری رسومات میں شرکت کی اجازت نہیں ہوگی۔مہاراشٹرمیں کیسزبڑھنے کی زیادہ رپورٹیں سامنے آرہی ہیں اوربی جے پی لیڈران اسے حکومت کی ناکامی بتارہے ہیں جب کہ مہاراشٹرکے علاوہ بی جے پی کے زیراقتدارکرناٹک،مدھیہ پردیش اورگجرات میں بھی کیسزبڑھے ہیں۔اوروہاں بھی سختی بڑھی ہے لیکن میڈیامیں مہاراشٹرکے معاملے زیادہ اچھالے جارہے ہیں۔ان کے علاوہ جن ریاستوں میں الیکشن ہیں وہاں ساری ریلیاں ہورہی ہیں اورسارے سیاسی پروگرام ہورہے ہیں۔



