ریسٹورنٹ میں کھانے پر پابندی ،اختتام ِ ہفتہ میں لاک ڈاؤن کے نفاذ کا اعلان
ممبئی:(اردودنیا.اِن) مہاراشٹرا میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر حکومت نے اتوار کے روز کئی بڑے فیصلے لئے ہیں۔ حکومت نے ریستوراں میں کھانے پر پابندی عائد کردی ہے۔ حکومت نے کہا ہے کہ ریستوراں کھلے رہیں گے ، لیکن وہاں کھانے پینے پر پابندی ہوگی،البتہ پارسل کی سہولیات فراہم ہوگی ۔
مہاراشٹرا حکومت کے وزیر اسلم شیخ نے کہا ہے کہ دفاتر کے ملازمین گھر سے کام کر یں گے۔اس کے علاوہ حکومت نے اختتامِ ہفتہ میںلاک ڈاؤن کا بھی اعلان کیا ہے۔ یہ لاک ڈاؤن ہر جمعہ کی 8بجے شب سے لے کر پیر کے دن صبح 7 بجے تک ہوگا۔ حکومت نے کہا ہے کہ ریاست میں صنعتی شعبہ اور بازاروں پر کوئی پابندی نہیں ہوگی۔ اس کے علاوہ حکومت ٹرین، بس ، ٹیکسی اور آٹومیں سفر پر پابندی نہیں لگائے گی۔ اسی کے ساتھ ہی پبلک ٹرانسپورٹ کے مسافروں کی گنجائش 50 فیصد کردی گئی ہے۔
مہاراشٹر میں کورونا وائرس کے کیسز دوسری ریاستوں کے مقابلہ بہت زیادہ بتائے گئے ہیں۔ ریاست میں تقریباً روزانہ پرانے کرونا کے ریکارڈ ٹوٹ رہے ہیں ۔ گذشتہ روز تقریبا 50 50000 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد وزیر اعلی ادھاو ٹھاکرے نے آج ایک اعلی سطحی اجلاس طلب کیا۔ اس اجلاس میں کئی سارے فیصلے لئے گئے ہیں۔واضح ہو کہ ہفتہ کے روز مہاراشٹر میں کو وڈ 19 کے 49447 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ، جو اب تک ایک ہی دن میں رپورٹ ہونے والی سب سے زیادہ تعداد ہے۔



