قومی خبریں

مہاراشٹر ا، دہلی سمیت 10 ریاستوں میں کورونا کے 73.71 فیصد نئے کیسز: وزارت صحت

نئی دہلی:(اردودنیا.اِن)مہاراشٹر ، دہلی ، کرناٹک سمیت 10 ریاستوں میں ایک دن میں کورونا کے 73.71 فیصد کیسزرپورٹ ہوئے ہیں۔ مرکزی صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت نے ہفتے کو یہ معلومات دی۔وزارت صحت کے اعدادوشمار کے مطابق کورونا کے یومیہ کیسز بڑھ کر 401003 ہو گئے ، جبکہ ہفتے کوکورونا کے کل کیسزبڑھ کر 19164969 ہو گئے۔مہاراشٹرا ، دہلی ، کرناٹک ، کیرالہ ، اترپردیش ، تمل ناڈو ، مغربی بنگال ، آندھراپردیش ، راجستھان اور بہار ان 10 ریاستوں میں شامل ہیں جہاں ایک ہی دن میں کورونا کے 73.71 فیصد نئے کیسزرپورٹ ہوئے ہیں۔

مہاراشٹر میں کورونا کے 62919 نئے کیسزدرج ہوئے ، جبکہ کرناٹک میں 48296 اور کیرالہ میں 37199 نئے کیس درج ہوئے۔وزارت کے اعداد و شمار کے مطابق ہندوستان میں کورونا فعال کیسز 3268710 تک بڑھ گئے۔ اس طرح ایک دن میں فعال کیسزکی تعداد میں کل 988482 کا اضافہ ہوا ہے۔اس میں کہا گیا ہے کہ قومی شرح اموات میں کمی واقع ہوئی ہے اور اس وقت یہ 1.11 فیصد ہے۔

وزارت کے مطابق ہندوستان میں ایک دن میں 3523 اموات ہوچکی ہیں اور اموات کی کل تعداد 211853 ہوگئی ہے۔ 10 ریاستوں میں اس کی وجہ سے نئی اموات کی تعداد 76.75 فیصد ہے۔ مہاراشٹر میں اموات کی سب سے زیادہ تعداد ہے اور یہ تعداد 828 ہے۔ اس کے بعد دہلی میں 375 اور اتر پردیش میں 332 اموات ہوئیں۔ہندوستان میں صحت یاب مریضوں کی کل تعداد بڑھ کر 15684406 ہوگئی اور ایک دن میں صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد 299988 ہوگئی ہے۔ 10 ریاستوں میں صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 76.09 فیصد ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button