بین ریاستی خبریں

مہاراشٹر بلدیاتی انتخاب میں کانگریس 4 ہزار سے زائد سیٹوں پر کامیاب، بی جے پی کی شرمناک شکست

ممبئی: (اردودنیانیوز) ریاست میں 14334 گرام پنچایتوں میں ہوئے انتخابات کے نتائج آج ظاہر ہوئے جن میں 4 ہزار سے زائد گرام پنچایتوں پر کانگریس پارٹی نے اکثریت حاصل کی ہے جبکہ 80 فیصد نشستو ں پر مہاوکاس اگھاڑی کے امیدواروں نے کامیابی کا پرچم لہرایا ہے۔

یہ دعویٰ مہاراشٹر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر بالا صاحب تھوراٹ نے کیا ہے۔ انھوں نے برآمد نتائج پر اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ان نتائج سے یہ بات ثابت ہو جاتی ہے کہ مہاوکاس اگھاڑی حکومت نے اپنے ایک سالہ کارکردگی کے دوران ریاست کی عوام کا بھرپور اعتماد جیتا ہے۔

دوسری جانب اس الیکشن میں بی جے پی کی شرمناک شکست ہوئی ہے، مگر بی جے پی کے لیڈران اپنی شکست کا اعتراف کرنے کے بجائے جھوٹے اعداد وشمار پیش کرکے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں، مگر جس عوام نے مہاوکاس اگھاڑی کے امیدواروں کو کامیاب کیا ہے وہ اصل حقیقت سے واقف ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button