بین ریاستی خبریںسرورق

مہاراشٹر میں سیاسی ہلچل کے دوران سپریہ شولے نے سونیا گاندھی سے ملاقات کی

سپریہ شولے
سپریہ شولے

نئی دہلی: (اردودنیا.اِن)نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کی رہنما سپریہ شولے نے مہاراشٹر کے وزیر داخلہ پر بدعنوانی کے الزامات عائد ہونے کے بعد ریاست میں سیاسی ہلچل کے دوران کانگریس کے عبوری صدر سونیا گاندھی سے ملاقات کی ہے۔بی جے پی اس سیاسی بحران کی وجہ سے مہاراشٹر میں صدر کی حکمرانی نافذ کرنے کا مطالبہ کررہی ہے۔شولے نے ٹویٹ کیا ہے کہ قابل احترام رہنمائی کے لیے محترمہ سونیا گاندھی جی کا شکریہ۔ آپ کے ساتھ بات کرنا ہمیشہ اچھا لگتاہے۔

اس ملاقات کی اس وقت بہت اہمیت ہے کیونکہ ممبئی کے سابق پولیس کمشنر پرمبیر سنگھ کے ریاستی وزیرداخلہ پر بدعنوانی کا الزام لگانے کے بعد مہاوکاس اگاڑی حکومت بہت پریشانی کا شکار ہوگئی ہے۔ سنگھ نے الزام لگایا ہے کہ ریاستی وزیر داخلہ انیل دیشمکھ نے پولیس اہلکاروں کو ہر ماہ 100 کروڑ روپیے کی وصولی کے لیے کہا تھا۔

بدھ کے روز اسمبلی میں قائد حزب اختلاف دیویندر فڑنویس کی سربراہی میں بی جے پی قائدین کے ایک وفد نے مہاراشٹر کے گورنر بھگت سنگھ کوشیاری سے ملاقات کی اور ایک میمورنڈم پیش کیاجس میں ریاست کے چیف سکریٹری کو امن و امان سے متعلق اسٹیٹس رپورٹ طلب کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button