بین ریاستی خبریں

مہاراشٹر میں کورونا ویکسین کی قلت ، بی ایم سی نے بند کئے ممبئی کے 71 سینٹر

ممبئی :(اردودنیا.اِن)ایک طرف مہاراشٹرا میں کورونا کیسز تیزی سے بڑھ رہے ہیں ، دوسری طرف ویکسین کی کمی ہے۔ بی ایم سی کے مطابق ممبئی میں آج ویکسین کی کمی کی وجہ سے 71 ویکسی نیشن مراکز کو بند کرنا پڑا۔ انہوں نے بتایا کہ ممبئی میں 120 مراکز ایسے ہیں جہاں ویکسی نیشن کا پروگرام جاری ہے۔

ان میں سے 71 مراکز پر ویکسین ختم ہوگئی ہے۔ جن میں 47 نجی ، 14 ایم سی جی ایم اور 10 سرکاری ویکسین مراکز بند ہیں۔ واضح رہے کہ مراکز کے اندر مختلف ویکسین بوتھ موجود ہیں۔ کچھ مراکز میں صرف چند بوتھ بند کردیئے گئے ہیں۔واضح رہے کہ جمعرات کو ویکسین معاملے سے متعلق مہاراشٹر اور مرکزی حکومت میں کافی تنازعہ کھڑا ہوا تھا۔

مہاراشٹر کے وزیر صحت راجیش ٹوپے نے سوال کیا کہ ریاست کو گجرات اور مدھیہ پردیش سمیت کچھ دیگر ریاستوں کے مقابلے میں کورونا کے کم ٹیکے کیوں دیئے جارہے ہیں ، جبکہ ریاست ٹیکے لگانے کی مہم میں سرفہرست ہے اور اس میں سب سے زیادہ فعال کیسزہیں۔

ٹوپے نے مرکز سے سوال کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہمارے پاس اسٹاف محدود ہے، ویکسین کی خوراک کے بارے میں دیگر ریاستوں کو آگاہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مہاراشٹرا کو7.5 لاکھ خوراکیں موصول ہوئی ہیں ، جبکہ اترپردیش میں 48 لاکھ ، مدھیہ پردیش میں 40 لاکھ ، گجرات میں 30 لاکھ اور ہریانہ میں 24 لاکھ خوراکیں دی گئی ہیں

متعلقہ خبریں

Back to top button