بین ریاستی خبریں

مہارا شٹر :کرونامتأثرین کی لاشوں کے ساتھ غیر انسانی سلوک کا انکشاف

ممبئی:(اردودنیا.اِن)مہاراشٹر کے بیڑ ضلع میں کرونا متأثرین کی لاش کے ساتھ غیر انسانی واقعات کا انکشاف ہوا ہے۔ اطلاع کے مطابق ایک ایمبولینس میں ایک کے اوپر ایک 22 لاشیں رکھ کر شمشان گھاٹ لائے گئے ،اور پھر ایک چتا پر 2 سے 3 لاش رکھ کر اس کا انتم سنسکار کیا گیا۔واقعے کی تصاویر سامنے آنے کے بعد ضلع انتظامیہ نے تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

اتوار کی شب بیڑ ضلع کے امباجوگابائی میں سوامی رامانند ترتھ اسپتال میں 30 کرونا مریضوں کی موت ہوگئی تھی۔ ان میں سے 22 لاش کو ایک ہی ایمبولینس میں شمشان لایا گیا ، بقیہ 8 لاشوں کو ایک اور ایمبولینس لایا گیا۔ مقامی لوگوں نے واقعہ کے بعد اسپتال کیخلاف برہمی کا اظہار کیا ہے۔اسپتال نے صفائی پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کے پاس صرف دو ایمبولنس ہیں۔ اس نے پانچ ایمبولنس کی مانگ کی ہے ،انتظامیہ کو 17 مارچ کو ایک خط لکھا گیا ہے ، لیکن انتظامیہ کی طرف سے کوئی جواب نہیں آیا ہے ، اور نہ مطوبہ تعداد میں ایمبولنس موصول ہوئی ہے۔

امباجوگابائی کے سب ڈویژن آفیسرکے مطابق کرونا مریض کی موت کے فورا بعد ہی’ اتنم سنسکار‘ کئے جانے کا ضابطہ ہے ،ایک ساتھ اتنی لاشیں جمع کرنے کی اجازت نہیں ہے ،یہ کیسے ہوا؟ اس کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔امبا جوگابائی ضلع میں صورتحال اچانک مریضوں کی تعداد میں اضافہ کے باعث سنگین ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button