بین ریاستی خبریں

مہاویر ہاسپٹل میں وزیرصحت وفیملی ویلفیر ایٹالہ راجندر نے سٹی اسکیان و میڈیکل شاپ کا افتتاح انجام دیا

ایٹالہ راجندر

حیدرآباد(تلنگانہ):12 دسمبر (بذریعہ میل ) حیدرآباد مانصاحب ٹینک میں واقع مہاویر ہاسپٹل اور ریسرچ سنٹر میں CT Scan, میڈیکل شاپ اور استقبالیہ کاونٹر کا ریاستی وزیر صحت و فیملی ویلفیر ایٹالہ راجندر نے افتتاح انجام دیا۔ اس موقع پر وزیر صحت نے واضح کہا کہ آج آپکی دولت ہے کل دوسروں کی ہوجائیگی۔ یہ ہمیشہ رہنے والی چیز نہیں ہے۔ہم کتنا کماتے ہیں وہ اہمیت نہیں رکھتا بلکہ اس سے کتنے لوگوں کے آنسو کو روکے یہ اہمیت رکھتا ہے۔ اس موقع پر انھوں نے کہا کہ طبی امداد بہتر ثواب کے حامل ہے۔ مہاویر ہاسپٹل میں کم قیمتوں میں ہی علاج و معالجہ کیا جاے۔ آپ لوگوں کی اس طرح کی خدمت کو دیکھ کر وزیر اعلی کے سی آر صاحب اس جگہ کو مزید 30 سالوں تک رہن پر دے دیا ہے۔ مزید بہتر خدمت کیجئے حکومت کی مدد آپ کو حاصل ہوگی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button