
میدک : (ریاض گلشن )میدک کے پاپنا پیٹ میں پیش آئےواقعہ جس میں محکمہ ٹرانسکو کے لائن مین نے فرض شناسی میں مجرمانہ غفلت برتے ہوئے غیر متعلقہ فرد کو برقی کھمبے پر چڑھا دیا۔جس کے نتیجے میں دیہات سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان غو ث میاں کو برقی شاک لگنے سے سے شدید زخمی ہوگئے لائین مین نے نوجوان کو کھمبے پر چڑھایا لیکن اس علاقے کے ٹرانسفر کو بند کرنے کے بجائے دوسرا ٹرانسفربند کردیا ۔
جس کی وجہ سے نوجوان اچانک برقی شاک کا شکار ہوگیا ہے چیخ و پکار سن کر قریب میں موجودہ دیہات نے لاٹھیوں سے مار کر اس نوجوان کو کھمبے سے نیچے گرا دیا جس کے نتیجےوہ شدید زخمی ہوگیا سرکاری اسپتال میں ابتدائی طبیامداد کے بعد بغرض علاج حیدرآباد منتقل کر دیا گیا ہے بتایا جا رہا ہے کہ ان کا کامیاب آپریشن کے بعد
حالت اب خطرے سے باہر بتایا جا رہی ہے
لیکن لائن مین کی کی مجرمانہغفلت سے ایک شخص کی جان جا سکتی تھی لائن مین نے اس نوجوان کو کیوں کھمبے پر چڑھایا اس تعلق سے معلومات حاصل کی جا رہی ہے ڈی ای ٹرانسکو وینکٹیشور لو سے صحافی دکن کے اسٹاف رپورٹر محمد ریاض الدین نے بات کرتے ہوئے اس کی تفصیلات جاننے کی کوشش کی اور سوال کیا کے لائین میں غیر متعلقہ فرد کو کیسے کام پر لے سکتا ہے جس پر انہوں نے کہا کہ کی لائین میں کی غلطی کی وجہ سے واقعہ پیش آیا ہے
محکمہ کی جانب سے اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی زخمی نوجوان کو علاج کے لیے خرچ دیا جائے گا مقامی دیہاتیوں کے مطابق لائین مین حالت نشہ میں تھا۔جس کی وجہ سے یہ واقعہ پیش آیا مقامی عوام نے مطالبہ کیا کہ فوری لا ئین مین کو معطل کیا جائے



