قومی خبریں

میرٹھ ٹول پرواردات کے بعدقیدہوئی پہلوان سشیل کمار کی تصویر،خاندان کے افرادکررہے ہیں مدد

نئی دہلی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)قومی اولمپک چمپیئن سشیل کمار کی گرفتاری کے لئے دہلی پولیس کی نصف درجن ٹیمیں کام کر رہی ہیں لیکن پولیس ابھی تک کامیاب نہیں ہوسکی ہے۔ سشیل پہلوان کی ایک تصویر ملی ہے۔ اس تصویر میں سشیل ایک کار میں بیٹھے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق یہ تصویرمیرٹھ ٹول کی 6 مئی کی ہے، جب کہ واردات چھترسال اسٹیڈیم میں 4 اور 5 مئی کی رات ہوئی تھی۔

پولیس ذرائع کے مطابق اس وقت سشیل دہلی کے آس پاس کہیں چھپا ہوا ہوسکتا ہے۔ پولیس تفتیش سے انکشاف ہوا ہے کہ سشیل بہادر گڑھ، ہریانہ کے جھجار اور دہلی کے نجف گڑھ میں چھپا ہوا تھا اور وہ مسلسل اپنی جگہ بدل رہا تھا۔

اتناہی نہیں سشیل کمار ایک بہت ہی پیشہ ور آدمی ہے جو پولیس کوچکمہ دے رہا ہے۔حال ہی میں اس نے اپنے ایک دوست کو استعمال شدہ سم دی، جس نے اس سم کو دہلی کی طرف آکر درمیان راستے میں آن کیا، جس سے پولیس تفتیش نیاموڑدے سکے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button