میسی نے 2017 میں بارسلونا سے 4911 کروڑ روپئے کے معاہدے پر کیا تھا دستخط , ہسپانوی اخبار کاانکشاف

نئی دہلی: (اردودنیا.اِن)ارجنٹینا اور بارسلونا کے اسٹار اسٹرائیکر لیونل میسی نے 2017 میں بارسلونا کے ساتھ 555 ملین یورو (تقریبا 4 4911 کروڑ روپئے) کے معاہدے پر دستخط کیے۔ یہ کھیلوں کی تاریخ میں آج تک کا سب سے بڑا معاہدہ تھا۔ اس بات کا انکشاف ہسپانوی اخبار کی ایک رپورٹ میں ہوا ہے۔
اخبار کے مطابق انہیں میسی کے دستخط کئے ہوئے30 صفحات پر مشتمل معاہدہ ملاہے۔ میسی کو4 سالہ معاہدہ ختم ہونے مجموعی طور پر 555237619 یورو ملیں گے ۔ اس میں معاہدے کے دوران رکھے گئے شرائط شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق میسی کو ایک سیشن میں 138 ملین یورو (تقریبا 1221 کروڑ روپے) ملتے ہیں۔ا
خبار کے مطابق میسی کو معاہدہ کی تجدید کیلئے تقریبا 115225000 یورو (تقریبا 1019 کروڑ روپئے) کا بونس ملا۔ ساتھ ہی کلب کے ساتھ وفاداری کا مظاہرہ کرنے پر 77929955 یورو (تقریبا 689 کروڑ روپئے) کا بونس بھی حاصل ہوا تھا ،
اخبار کے مطابق میسی نے اب تک مجموعی طور پر 511540545 یورو (تقریبا 4526 کروڑ روپیے) کماچکے ہیں۔ ان کا معاہدہ ختم ہونے میںابھی 5 ماہ باقی ہیں۔ میسی کا بارسلونا کلب کے ساتھ معاہدہ جون میں ختم ہوگا۔ اس کے بعد ان کا کلب چھوڑنا یقینی سمجھا جارہا ہے۔
آئی پی ایل 2021 کا انعقاد 11 اپریل سے ہندوستان میں ہوسکتا ہے



