
ہریانہ: (اردودنیا.اِن)آج سے ملک میں کوویڈ ویکسی نیشن مہم کا دوسرا مرحلہ شروع ہوچکا ہے۔ اب 60 سال سے اوپر کے بزرگ اور 45 سال سے زیادہ عمر کے افراد جو شدید بیمار ہیں ویکسین لے سکیں گے۔ دریں اثنا ہریانہ کے وزیر صحت انیل وج نے کہا ہے کہ وہ ویکسین نہیں لیںگے۔ اس کی وجہ بھی انہوں نے بتائی ہے۔ اس کے ساتھ ہی وج نے لوگوں سے ویکسین لینے کی اپیل کی ہے۔انہوں نے ٹویٹ کیا کہ
आज आम जनता के लिए कोरोना वैक्सीन शुरू होने जा रही है । सब को निस्संकोच लगवानी चाहिए । मैं तो नही लगवा पाऊंगा क्योंकि कोविड होने के बाद मेरी एंटीबाडी 300 बनी है जोकि बहुत ज्यादा है । शायद मैंने जो ट्रायल वैक्सीन लगवाई थी इसमे उसका भी योगदान हो । मुझे अभी वैक्सीन की जरूरत नही है ।
— ANIL VIJ MINISTER HARYANA (@anilvijminister) March 1, 2021
آج کورونا کی ویکسین عام لوگوں کے لئے شروع ہونے جا رہی ہے۔ ہر ایک کو یہ ویکسین لگوانی چاہیے۔ میں نہیں لگوائوں گا کیونکہ کوویڈ ہونے کے بعد میرا اینٹی باڈی 300 بنی ہوئی ہے جو بہت زیادہ ہے۔ شاید میں نے جو ٹرائل ویکسین لگوائی تھی اس میں اس کا بھی تعاون ہو۔ مجھے ابھی ویکسین کی ضرورت نہیں ہے۔
واضح رہے کہ نجی اسپتال کورونا ویکسین کی فی خوراک 250 روپئے فیس وصول کرسکیں گے۔ آج سے شروع ہونے والا ویکسی نیشن کا دوسرا مرحلہ چھ ہفتوں تک چلے گا۔ ٹیکہ لگانے کے خواہشمند افراد کو کوئن پورٹل پر رجسٹریشن کروانا ہوگا۔ اس پورٹل پر افراد اپنی پسند کا مرکز منتخب کرسکتے ہیں۔



