تلنگانہ کی خبریں
نئے معاشرے کی تشکیل میں خواتین کا کلیدی کردار ،ضلع کلکٹر جنگاؤں محترمہ کے نکھیلاکا بیان
جنگاوُں: (محمد عابد فیصل قریشی) ضلع کلکٹر نےعالمین یوم خواتین کے موقع پر کلکٹریٹ کانفرنس ہال میں منعقدہ ایک پروگرام میں شرکت کی۔ ضلع کلکٹر جنگاؤں محترمہ کے۔ نکھیلا نے خواتین سے خطاب میں کہا کہ نئے معاشرے کی تشکیل میں خواتین نے کلیدی کردار اد کیا ہے۔ معاشرے کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے اور بہتر شہریوں کی تیاری میں خواتین کا کردار قابل تحسین ہے۔ کلکٹر نے توقع کی کہ خواتین معاشرے میں اپنی تمام ذمہ داریوں کو کامیابی کے ساتھ نبھائیں، اور اساتذہ ، ڈاکٹروں ، انجینئروں اور تاجروں کی حیثیت سے اپنی پوری کوشش جاری رکھیں. لیکن یہ ہماری بدقسمتی ہے کہ کچھ جگہوں پر خواتین کے ساتھ امتیازی سلوک برتا جاتا ہے۔
عورتیں مردوں کے مقابلہ میں تمام شعبوں میں سبقت لےجا رہی ہیں۔ کلکٹر نے مشورہ دیا کہ خواتین کی ترقی کے لئے حکومت کی جانب سے نافذ کردہ مختلف اسکیمات اور پالیسیوں کا بھرپور فائدہ اٹھانا چاہئے بکا جھجک ہو کر ہر شعبہ میں ترقی حاصل کریں۔ کلکٹر نے تجویز پیش کی کہ ہر مرد اپنے ارد گرد کی خواتین کو اپنے متعلقہ سطح پر حوصلہ افزائی کریں اور انہیں سرکاری اسکیموں اور پالیسیوں کے استعمال سے آگاہ کریں۔اور ایک خاتون کو دوسری خاتون کی مدد کرنی چاہئے۔
کلکٹر نے آئین ہند کی عطا کردہ حقوق کے استعمال کرکے ترقی کرنے کی اپیل کی۔ اور کہا کہ خواتین ترقی کے لئے سوشل میڈیا سے استفادہ حاصل کریں ۔اور کہا کہ خواتین کو خود مختار ہونا چاہئے اور احتیاطی تدابیر و اہنی حفاظت آپ کرنی ہوگی ۔
اس تقریب کا آغاز ضلع کلکٹر نے شمع روشن کرکے کیا اور بال سدنم کے بچوں نے استقبالیہ گیت گائے ، آئی سی ڈی ایس کی خواتین ملازمین نے ثقافتی رقص پیش کیا۔ اس موقع پر مختلف محکموں کے عہدیداروں اور عملے کوبہترین خدمات کی انجام دہی کے ضمن میں شال پوشی کی گئی اور تمغوں سے نوازا گیا۔ ضلع کلکٹر نے اس تقریب میں تلنگانہ ثقافتی کپتان سنجیو کے لکھے گانوں کی سی ڈی کی رسم اجرائی انجام دی ۔ جنگاؤں شنکر کے لکھے گانوں کا ایک مجموعہ کلام کلکٹر کو پیش کیا گیا۔
اس تقریب میں ضلع ایڈیشنل کلکٹر (مجالس مقامی)جناب عبد الحمید ، زیڈ پی سی ای او رمادیوی ، ڈی آر ڈی او رامریڈی ، ڈی ڈبلیو او جینتی ، ڈی سی ایس او روجا رانی ، ضلعی خواتین افسران ، مختلف محکمہ جات کی خواتین عملہ اور دیگر نے شرکت کی۔



