نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر 6 کروڑ خرچ کرے گی مہاراشٹرا حکومت بی جے پی نے کی تنقید
ممبئی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)مہاراشٹرا کے ادھو ٹھاکرے حکومت کے نائب وزیر اعلی اجیت پوار اور ان کے محکمہ کے کاموں کے بارے میں معلومات عام لوگوں تک پہنچے اس کے لئے سال 2021-222 میں سوشل میڈیا کو استعمال کرنے کے لئے تقریبا 6 6 کروڑ روپئے خرچ کرنے کا انتظام کیا گیا ہے۔ اس کے لئے بیرونی کمپنی کو معاہدہ دینے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔
حزب اختلاف بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے الزام عائد کیا ہے کہ کورونا وبا کے اس دور میں جہاں ایک طرف علاج اور ویکسین کے لئے مہاراشٹرا حکومت رقم کا مطالبہ کررہی ہے۔ وہیں دوسری طرف ایک وزیر کے تشہیر کے لئے 6کروڑ خرچ کررہی۔ بی جے پی کے ترجمان رام کدم نے ایک بیان میں کہا کہ مہاراشٹرا حکومت نائب وزیر اعلیٰ کے سوشل میڈیا کے لئے 6 کروڑ خرچ کرنے جارہی ہے۔ حکومت کے پاس ٹیکہ لگانے کے لئے رقم نہیں لیکن اپنی شان کی خاطر ایسا کررہی ہے۔
قابل غور بات یہ ہے کہ مہاراشٹر میں اس وقت شیوسینا کے سربراہ ادھو ٹھاکرے کی سربراہی میں مہاوکاس اگاڑی حکومت اقتدار میں ہے ، اس حکومت میں شیوسینا کے علاوہ نیشنلسٹ کانگریس پارٹی اور کانگریس پارٹی حمایت کے کردار میں ہے۔ 60 سال کے ادھو کی قیادت میں یہ حکومت نومبر 2019 سے اقتدار میں ہے۔



