جرائم و حادثات

نابالغہ کی عصمت تار تار‘انسانیت شرمسار

نابالغہ کی عصمت تار تار‘انسانیت شرمسار

کے

بہار : (اردودنیا.اِن)ضلع کے استھانواں تھانہ حلقہ میں نابالغہ کے ساتھ ادھیڑ کے ذریعہ عصمت دری کئے جانے کا معاملہ روشنی میں آیا ہے۔واقعہ کے بارے میں بتایا جا رہا ہے کی گذشتہ19 جنوری کے دن60سالہ شیو بالک مہتو کے ذریعہ14 سالہ لڑکی کے ساتھ دن کے اجالے میں عصمت دری کیا۔بچی اپنے پھوپھی کے گھر گزشتہ پانچ مہینے سے رہ رہی تھی بچی کی ماں اس دنیا میں نہیں ہے جب کے اس کے والد دلی میں رہ کر مزدوری کا کام کرتا ہے۔

بچی کی پھوپھی صحت محکمہ میں مامور ہے۔گزشتہ19 جنوری کو جب بچی کی پھوپھی اپنے کام کو نپٹا کر شام کو گھر لوٹی تو بچی نے اپنے ساتھ ہوئے حادثے کی آپ بیتی بتائی۔جس کے بعد اس کی پھوپھی نے اس کی اطلاع اس کے والد کو دی۔

والد کے دلی سے لوٹنے کے بعد اج بچی کے ساتھ رشتہ دار خاتون تھانہ پہنچے جہاں پر خاتون تھانہ بچی کو میڈیکل جانچ کو لے کر صدر اسپتال لایا گیا۔اس پورے معاملے کی تفتیش خاتون تھانہ شروع کر دی ہے۔رشتہ داروں نے بتایا کہ شیو بالک مہتوں کا کردار پہلے سے ہی خراب تھے اور اس نے ہی بچی کے ساتھ19 جنوری کے دن عصمت دری کرنے کا کام کیا ہے۔خاتون تھانہ صدر انیتا گپتا نے بتایا کہ کیس درج کر پولیس ملزم کی گرفتای کے لئے چھاپہ ماری میں جٹ گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button