قومی خبریں

ناری شکتی پرسکار‘ کے لیے فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع

ناری شکتی پرسکار‘کے لیے فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع

نئی دہلی :(اردودنیا.اِن)خواتین اور بچوں کی فلاح وبہبود کی وزارت نے پروقار’ ناری شکتی پرسکار-2020‘ کے لیے نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ میں توسیع کرکے اسے 6 فروری 2021 کردیا ہے۔ ’ناری شکتی پرسکار‘ ہر سال 8 مارچ کو ‘خواتین کے عالمی دن’ کے موقع پرخواتین اور بچوں کی فروغ کی وزارت کے ذریعے تفویض کیے جاتے ہیں۔ یہ ایوارڈ خواتین کو بااختیار بنانے کے شعبے میں افرادی طور پر انجام دیے گئے غیرمعمولی کام کو تسلیم کرتے ہوئے دیے جاتے ہیں۔

 

ناری شکتی پرسکار افراد، گروپوں، غیرسرکاری تنظیموں، اداروں وغیرہ کو، فیصلہ سازی کے کرداروں میں خواتین کی حوصلہ افزائی ، روایتی اور غیر روایتی شعبوں میں خواتین کی مہارت کی فروغ، دیہی خواتین کے لیے بنیادی ضروریات فراہم کرنے، سائنس اور ٹیکنالوجی، کھیل کود، آرٹ، ثقافت جیسے غیرروایتی شعبوں میں خواتین کو آگے بڑھانے اور تحفظ اور سلامتی کے تئیں نمایاں کام کرنے، صحت اور تندرستی، تعلیم، زندگی کی مہارتیں اور خواتین کی عزت و وقار وغیرہ کے لیے دیے جاتے ہیں۔

اس ایوارڈ میں ایک توصیف نامہ اور 2 لاکھ روپے کا نقد انعام شامل ہیں۔رہنما خطوط کے مطابق کوئی بھی فرد، جس کی عمر کم سے کم 25 سال ہو، اور کوئی بھی ادارہ جس نے کم سے کم 5 سال متعلقہ شعبے میں کام کیا ہو،

اس انعام کے لیے درخواست دینے کے اہل ہیں۔یہ انعام ان کامیاب ہونے والوں کا اعتراف کرتا ہے، جنہوں نے اپنے خوابوں کی تعبیر کے لیے راستے میں عمر،جغرافیائی پابندیوں، یا وسائل تک عدم رسائی کو روکاوٹ نہیں بننے دیا۔ان کا مصمم جذبہ بڑے پیمانے پر معاشرے کو جلا بخشتا ہے اور خاص طور پر نوجوان ہندوستانی ذہن جنین کی تفریق سے آزادی حاصل کرپاتے ہیں۔

یہ انہیں جنین کی تفریق اور امتیاز کے خلاف کھڑا ہونے میں حوصلہ افزائی فراہم کرتے ہیں۔ یہ ایوارڈ معاشرے کی پیش رفت میں خواتین کو برابر کا ساجھے دار تسلیم کرنے کی ایک کوشش ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button