بین ریاستی خبریں

نتیش حکومت سماج کے سبھی طبقوں کی ترقی کیلئے پرعزم

پٹنہ (اردودنیا.ان) جے ڈی یو ترجمان راجیو رنجن پرساد نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ نتیش کمار کی قیادت میں این ڈی اے حکومت کامقصد خاص سماج کے سبھی طبقوں پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے خواتین ، بچوں،ضعیفوں اور معذور لوگوں کے حقوق اور اختیارات کی حفاظت کرنی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ مالی سال2018-19میںسماجی فلاح کے شعبے میں 6839.81کروڑ روپئے کا بجٹ تھا۔ جس میں توسیع کرکے2019-20کیلئے7037.73 کروڑ روپئے کردیئے گئے ہیں۔

راجیو رنجن پرساد نے کہاکہ وزیر اعلیٰ کنیا ویواہ یوجنا کے تحت خاندان کی بیٹی کی شادی مین حکومت 5000روپئے کی یکمشت رقم فراہم کی جاتی ہے ۔اس سے ہماری حکومت کا مقصد نابالغ لڑکیوں کی شادی پر روک لگانااورسماج میں جہیز کی رسم کوختم کرنا ہے ۔بہار راجیہ سماجک سورکچھا پنشن منصوبہ کے تحت 60سے64 سال کی عمر کے ویسے غریب خاندان کے شخص جن کی آمدنی شہری حلقوں میں5500سالانہ اور دیہی حلقوں میں 5000سالانہ سے کم ہو ان کو300روپئے فی ماہ کی شرح سے پنشن دیاجاتا ہے

۔جے ڈی یو ترجمان نے کہاکہ بہار کی خواتین کو صنعت لگانے کیلئے10لاکھ روپئے نتیش حکومت دے گی۔ اس کیلئے وزیراعلیٰ یووا مہیلا ادھیمی یوجنا کی جلد شروعات کی جائے گی۔ اس منصوبہ کے تحت ہرسال ڈھائی ہزار خواتین کوصنعت کاربنایاجائے گا۔خواتین کی استحکام کاری کیلئے ششک منصوبہ مہیلاشکچھم مہیلا کے تحت خواتین کو35فیصد ریزرویشن دیا جائے گا۔جیویکا دیدیاں سبھی ضلع اور سب ڈویژنل اسپتالوں میں مریضوں کیلئے دیدی کی رسوئی چلائیںگی۔

نتیش حکومت کے ذریعہ یہ خواتین استحکام کاری کی سمت میں لیاگیاایک اہم فیصلہ ہے ۔انہوںنے کہاکہ ریاست میں پہلی بارمہیلا بٹالین اور شیڈول ٹرائب کی خواتین کیلئے سوابھیمان بٹالین کی تشکیل کی گئی ہے اور سبھی 40پولیس ضلعوں میں مہیلا تھانوں کی تشکیل کی گئی ہے ۔

راجیو رنجن نے کہاکہ لکشمی بائی سماجی تحفظ پنشن یوجنا کو خاص طور سے بیووائوں کی فلاح کاری کیلئے شروع کیاگیا ہے ۔ اس سلسلے میں بیوا کوپنشن دیاجاتا ہے ۔ خواتین استحکا م کاری کیلئے شراب بندی جیسے فیصلے لئے گئے ۔جہیزرسم اور بال ویواہ کیخلاف ریاست گیر مہم چلائی جارہی ہے ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button