
گریٹر نوئیڈا: (اردودنیا.اِن)دہلی سے متصل گریٹر نوئیڈا ہوٹل میں چل رہی جسم فروشی کا پولیس نے انکشاف کیا ہے۔ پولیس چھاپے کے دوران 12 لڑکیاں اور 11 لڑکے قابل اعتراض حالت میں پائے گئے ۔ بتایا جارہا ہے کہ طویل عرصے سے اس ہوٹل میں جسم فروشی کا کاروبارچل رہا تھا۔ہوٹل منیجر اور دنکور پولیس اسٹیشن سے تعلق رکھنے والے چھ پولیس اہلکار کی ملی بھگت کا انکشاف ہوا ہے ۔
ڈی سی پی نے فوری طور پرڈرائیور سمیت 6 پولیس کانسٹیبلوں کو لائن حاضر کردیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی انچارج اور اسٹیشن انچارج کیخلاف بھی تحقیقات جارہی ہیں۔ اطلاع کے مطابق گریٹر نوئیڈا دنکور پولیس اسٹیشن کے علاقہ کے تحت ہوٹل نیو کراؤن پلازہ کے اندر طویل مدت سے جسم فروشی کا گورکھ دھندہ چل رہا تھا ۔جس میں ہوٹل منیجرکے ساتھ دنکور تھانے کے علاقے کی چوکی منڈی شیام نگر میں تعینات پولیس اہلکاروں کے ساتھ ملی بھگت تھی ۔
پولیس نے آج جس وقت ہوٹل پر چھاپہ مارا،تو اس وقت 12 لڑکے اور لڑکیوں کو قابل اعتراض حالت میں پکڑا گیا، انہیں گرفتار کرکے جیل بھیج دیا گیا ہے ،اس کے علاوہ موقع سے قابل اعتراض اشیاء بھی برآمد کئے گئے ہیں ۔ ڈی سی پی راجیش کمار سنگھ نے کہا ہے کہ آج دنکور تھانے کے علاقے کی چوکی منڈی شیام نگر میں واقع ہوٹل نیو کراؤن پلازہ میںچھاپہ مارا گیا ، چھاپہ میں متعدد لڑکے اور لڑکیاں برہنہ اورقابلِ اعتراض حالت میں پائے گئے ۔
ہوٹل منیجر اور متعدد پولیس اہلکار جسم فروشی میں ملوث پائے گئے ہیں۔ جن میں سے چھ پولیس اہلکار کو لائن حاضر کردیا گیا ہے، اور اس معاملے میں ملوث پولیس اہلکاروں سے تفتیش کرکے سخت کارروائی کی جائے گی۔



