نوجوان صحافی شیخ اسحاق قلبی حملہ کے باعث انتقال کر گئے –

پربھنی (سید یوسف) پربھنی شہر کے نوجوان متحرک و سرگرم نوجوان شیخ اسحاق ابن شیخ ابراہیم (مرحوم) عمر 38 سال پیر کے روز صبح گیارہ بجے کے قریب زوردار قلبی حملہ کے باعث اچانک انتقال کر گئے – مرحوم نہایت خوش مزاج ،ملنسار اور دیندار طبیعت کے مالک تھے – وہ اورنگ آباد سے شائع ہونے والے اردو روزنامہ الجزیرہ، اورنگ آباد کے لیے پربھنی سے اپنی صحافتی خدمات انجام دیا کرتے تھے –
ان کے اس نوجوان عمری میں اچانک انتقال کر جانے سے پربھنی شہر کے علاوہ سماجی، ملی اور صحافتی شعبہ میں غم اور افسوس کا ماحول پایا جاتا ہے – مرحوم میں ملی جذبہ اور سماج کی خدمات کرنے کا بے حد جذبہ تھا – مرحوم سماجی خدمات میں ہمیشہ پیش پیش رہا کرتے تھے –



