بین ریاستی خبریں

مشتعل لوگوں نے نکسلی اور اس کی اہلیہ کو ہلاک کیا

people_killed_naxalite_and_his-wife

نکسلی نے پڑوسی کو کیاقتل
مشتعل لوگوں نے نکسلی اور اس کی اہلیہ کو مارڈالا

پلاموں:2/جنوری(اردودنیانیوز) مناتو پولیس اسٹیشن کے علاقے کنڈیل پور میں ، ایک نکسلی نے اپنے پڑوسی نوجوان کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔ واقعے پر ناراض مقامی لوگوں نے ملزم نکسل اور اس کی اہلیہ کو ہلاک کردیا۔ اس کے بعد نکسلی کے گھر کو نذر آتش کردیا گیا۔ ۔ ہفتہ کے روز پولیس موقع پر پہنچی اور چار دیہاتیوں کو حراست میں لے لیا۔

اس واقعے کے بعد سے بہت سے دیہاتی اپنے گھروں سے بھاگ گئے ہیں۔ہلاک ہونے والوں میں ونود سنگھ ، نکسلی پراگاس سنگھ اور ان کی اہلیہ پریمنی شامل ہیں۔ نکسلی پرگاس سنگھ 8 دن پہلے اپنے گھر آیا تھا۔ جمعہ کے روز پراگاس کا اپنے ہمسایہ ونود سے زمین کے تنازعہ پر جھگڑا ہوا تھا۔ اس کے بعد پرگاس نے جمعہ کی رات ونود کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔دوسری جانب ، واقعے کی اطلاع کے بعد ، موقع پر جمع ہوئے لوگ مشتعل ہوگئے اور پرگاس اور اس کی اہلیہ کو مار کر ہلاک کردیا۔ پولیس کے مطابق پراگاس سی پی آئی (ماؤ نواز) اسکواڈ کا رکن تھا اور حال ہی میں چھٹی کے دن گھر آیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button