قومی خبریں

نیتا جی کو بھلانے کی بہت ساری کوششیں ہوئیں:امیت شاہ

نیتا جی کو بھلانے کی بہت ساری کوششیں ہوئیں:امیت شاہ


کولکاتہ: (ارددودنیا.اِن)مرکزی وزیرداخلہ امیت شاہ نے جمعہ کے روزکہاہے کہ نیتا جی سبھاش چندر بوس کو بھلانے کے لیے بہت ساری کوششیں کی گئیں لیکن ان کی حب الوطنی اور شہادت آئندہ نسلوں کی تحریک جاری رکھے گی۔امیت شاہ نے بنگال کے انقلابیوں کے اعزازمیں یہاں واقع نیشنل لائبریری میں منعقدہ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے نوجوانوں سے آزادی کے مجاہدین کی زندگی اوران کی جدوجہد سے متاثر ہونے کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے کہا ہے کہ سبھاش بابوکو فراموش کرنے ے لیے بہت کوشش کی گئی ہے ، لیکن اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ انسان کتنی ہی کوشش کرے ، ان کافرض ، حب الوطنی اور ان کی اعلیٰ قربانی نسلوں تک ہندوستانیوں کے ذہنوں میں زندہ رہے گی۔انہوں نے کہاہے کہ ملک کے عوام سبھاش بابو کو اتنے سالوں کے بعد بھی اسی محبت اور احترام سے یاد کرتے ہیں ۔انہوں نے کہاہے کہ اس آزادی پسندجنگجو نے نوکری چھوڑ دی اور یہ پیغام لے کر تحریک آزادی میں کود پڑے کہ یہ ملک زیادہ اہم ہے۔

امیت شاہ نے کہاہے کہ سبھاش چندر بوس کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ وہ دو بار کانگریس کے صدر بنے اور ایک بار انہوں نے مہاتما گاندھی کے امیدوار کو بھی شکست دی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button