
نئی دہلی :(اردودنیا.اِن)کانگریس قائدین کی جانب سے پیش ہوئے سینئر وکیل آر ایس چیمہ اور ترنم چیمہ نے عدالت کوبتایا ہے کہ کوویڈ۔19 کی وجہ سے دفتر بند ہونے کی وجہ سے وہ اپنا جواب داخل نہیں کرسکے ہیں۔ انھوں نے مزید وقت کی درخواست کی۔22 فروری کو ہائی کورٹ نے سونیا گاندھی،راہول گاندھی، اے آئی سی سی کے جنرل سکریٹریوں آسکر فرنانڈیز ، سمن دوبے ، سام پیتروڈا اورینگ انڈین (وائی) کو سوامی کی درخواست پر نوٹس جاری کیا ہے اور انھیں جواب دینے کو کہا ہے اور تب تک نچلی عدالت کے مقدمے کی سماعت روک دی گئی ہے۔
سوامی نے نچلی عدالت کے 11 فروری کے حکم کے خلاف ہائی کورٹ میں رجوع کیا۔ ٹرائل کورٹ نے اس معاملے میں سونیا گاندھی، راہول گاندھی اور دیگر ملزمان کے خلاف قانونی چارہ جوئی پرسبرامنیم سوامی کی درخواست پر سماعت سے انکار کردیا۔



