قومی خبریں

نیم فوجی دستوں میں بھی بڑھ رہا ہے کورونا کا خطرہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 687 کیسز کی تصدیق

نئی دہلی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)کورونا نے پورے ملک میں تباہی مچا رکھی ہے۔ کورونا کی دوسری لہر پہلی کے مقابلے میں زیادہ مہلک ثابت ہورہی ہے۔ عام وخاص ہرکوئی کورونا کا شکار ہے۔ ملک کے نیم فوجی دستوں میں بھی کورونا کیسز بڑھ رہے ہیں۔ گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران نیم فوجی دستوں میں کورونا کے 687 کیسزرپورٹ ہوئے ہیں۔

معلومات کے مطابق سب سے زیادہ بی ایس ایف میں کورونا کے 198 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ سی آر پی ایف میں 181 ، سی آئی ایس ایف میں 171 ، ایس ایس بی میں 101 ، آئی ٹی بی پی میں 28 ، این ڈی آر ایف میں 06 اور این ایس جی میں 02 کیسز درج ہوئے ہیں۔

نیم فوجی دستے میں کورونا کے کل فعال کیسز8،145 ہیں۔ اسی کے ساتھ ہی اب تک 248 فوجی کورونا کی وجہ سے ہلاک ہوچکے ہیں۔ملک میں کورونا وائرس کا قہر جاری ہے ۔ جمعرات 6 مئی 2021 کو ملک میں اب تک سب سے زیادہ نئے کیسز درج ہوئے ہیں۔

اب تک گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 412262 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں اور اس دوران 3980 اموات ہوچکی ہیں۔ اموات کی تعداد بھی اب تک کی سب سے نمایاں تعداد ہے۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا کیسز کی کل تعداد بڑھ کر 21077410 ہوگئی ہے۔ اور اموات کی مجموعی تعداد 230168 ہوگئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button