جرائم و حادثات

واشی پل کے پاس ایک 16 سالہ لڑکے کی لاش ملنے سے علاقے میں سنسنی

کرائم نیوزممبئی (شاہد خان)مشرقی مضافات کے مانخورد پولیس اسٹیشن کی حد میں واقع واشی پُل کے پاس گذشتہ روز ایک انجان نابالغ لڑکا مانخورد پولیس کو بے شدہ حالت میں ملا جس کو پولیس نے علاج کے لئے راجہ واڑی اسپتال علاج کے لئے پہنچایا جہاں اسپتال میں داخلے سے قبل ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے وہیں مانخورد پولیس نے اس لڑکے کی شناخت کے لئے اس کا فوٹوں سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا جس کے بعد مقتول کے والدین نے اسپتال پہنچ کر شناخت کی پولیس نے قتل کا معاملہ درج کر ملزمین کی تلاش شروع کر دی ہے۔
مانخورد پولس سے ملی جانکاری کے مطابق گذشتہ روز صبح کے گیارہ بجے کے درمیان مانخورد پولس کو کنٹرول روم کے ذریعے اطلاع ملی کے واشی پُل کے پاس ایک شخص بے شد حالت میں پڑا ہے اس اطلاع کے ملتے ہی مانخورد پولیس اسٹیشن کی موبائیل وین موقع پر پہنچی اور بے شد شخص کو علاج کے لئے گھاٹکوپر کے راجہ واڑی اسپتال پہنچایا جہاں داخلے سے قبل اسپتال کے ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا وہیں پولیس نے اس شخص کی شناخت کے لئے اس کا فوٹو واٹس اپ کے کئی گروپ میں شیئر کیا جس کے بعد اس شخص کے والدین کو پتہ چلا اور وہ فوراً اسپتال پہنچ گئے اور لاش دیکھنے کے بعد مقتول کی شناخت الطاف شمشاد شیخ (16) کی شکل میں ہوئی مانخورد پولیس کے مطابق مقتول کی بڑی بہن نے پولس کو بتایا کہ گیارہ دسمبر کو وہ گیارہ بجے کے درمیان گھر سے نکلا تھا اور جب وہ واپس نہیں آیا تو اس کے گھر والوں نے اس کی تلاش شروع تو پتہ چلا کہ ایک نوجوان آٹورکشہ میں اسے لیکر گیا پولیس سے ملی جانکاری کے مطابق وہ نوجوان مقتول الطاف کو گوونڈی کے شتابدی اسپتال کے پاس لیکر گیا تھا جہاں دو نامعلوم نوجوان اس کو لیکر گئے اور اس کے ساتھ مارپیٹ کر الطاف کو واشی پُل کے پاس چھوڑ کر فرار ہو گئے مانخورد پولیس نے اپنی آگے کی تفتیش شروع کرتے ہوئے سی آر نمبر 495/20 دفعہ 363, 364, 302, 34 آئی پی سی کے تحت معاملہ درج کر تینوں ملزمین کی تلاش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button