قومی خبریں

واٹس ایپ کی نئی پالیسی

 

واٹس ایپ کی نئی پالیسی  

واٹس ایپ کی نئی پالیسی کے مطابق لوگوں کے موبائل نمبر، تصاویر، اسٹیٹس، فون ماڈل آپریٹنگ سسٹم کے ساتھ ساتھ صارفین کا ڈیٹا فیس بک سمیت دیگر پارٹیوں سے شیئرہوگا.

نئی پالیسی کے تحت صارفین کی مالی لین دین کا ڈیٹا، لوکیشن اور ڈیوائیس کی جانکاری بھی تھرڈپارٹی کومیسرہوگی.

واٹس ایپ نئی پالیسی کے تحت صارفین کا ڈیٹا نہ صرف استعمال کرے گا بلکہ واٹس ایپ سے منسلک ٹھرڈ پارٹی اور فیس بک کے ساتھ بھی شیئر کرے گا.

واٹس ایپ کی جانب سے نئی پالیسی میں بتایا گیا ہے کہ کاروباری ادارے کیسے فیس بک کی خدمات کو استعمال کرکے واٹس ایپ چیٹس کو اسٹور اور مینج کرسکتے ہیں اور صارفین کا ڈیٹا اسٹور کرنےکے لیے فیس بک کا عالمی انفراسٹرکچر استعمال کیا جارہا ہے.

واٹس ایپ نے نئی پالیسی سے متعلق صارفین کو نوٹیفیکیشنس بھی بھیج دیے ہیں جس میں پالیسی کو قبول کرنے کے لیے 8 فروری تک کا وقت دیا گیا ہے بصورت دیگر صارف واٹس ایپ اکاونٹ تک رسائی کھوبیٹھے گا.

دوسری جانب صارفین کی جانب سے واٹس ایپ کی نئی پرائیوسی پالیسی میں تبدیلی پر خدشات کا اظہار کیا جارہا ہے اور واٹس ایپ کے علاوہ دیگر کالنگ اور میسجنگ خدمات کو ڈاون لوڈ کرنے میں اضافہ دیکھا گیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button