نئی دہلی،20؍جنوری ( ایجنسی ) آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں جس طرح ہندوستانی کرکٹ ٹیم نے کارکردگی کا مظاہرہ کیا اس کی وجہ سے ہر کوئی ٹیم کی تعریف کر رہا ہے۔ اسی دوران کانگریس کے رہنما ششی تھرور نے ٹیم انڈیا کی تعریف کے ساتھ ہی اوپنر بلے باز شبمن گل کی بھی تعریف کی ، انہوںنے ہندوستانی کرکٹ میں ان کے بہتر مستقبل کی دعاکی۔
ششی تھرور نے شبمن گل کے بارے میں کہا کہ ورات کوہلی کے بعد شبھمن گل میں ہندوستانی کرکٹ ٹیم کا اگلا کپتان بننے کی صلاحیت ہے۔ششی تھرور نے کہا کہ گل نے ٹیسٹ سیریز کے دوران اپنے آپ کو اس طرح پیش کیا جیسے ان کے کندھوں پر ایک بڑی اور پرانی ذمہ داری ہے۔ اگر اگلے چند سالوں تک وہ اسی طرح سے کام کرتے رہے تو پھر وہ وراٹ کوہلی کے بعد ہندوستانی ٹیم کا اگلا کپتان بننے والے ہیں اور مجھے اس میں کوئی شک نہیں ہے۔
اس کا غیر معمولی خود اعتمادی ہے اور مجھے لگتا ہے ، اس کا مستقبل پوری طرح سے روشن ہے۔ ان کے بارے میں بہت سی چیزیں ہیں جو دیکھنے میں شاندار ہیں۔ مجھے اس نوجوان کے بلے بازی کی ایک چیز سب سے اچھی لگی ہے وہ یہ کہ وہ بہت پر سکون اور اعتماد سے لبریز تھے ۔




