قومی خبریں

وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کو 130 سیاسی قتل کا جواب ملے گا: امیت شاہ

امیت شاہبھاجپا کا بنگال میں فرسودہ مذہبی کارڈ،پارٹی کارکنان کی مبینہ ہلاکت کا ذکر

کولکاتہ: (اردودنیا.اِن) وزیر داخلہ امیت شاہ مغربی بنگال اور آسام کے دو روزہ دورے پر ہیں۔ پیر کو انہوں نے بنگال سے اپنی انتخابی مہم کا آغاز کیا۔ رانی بند میں انہوں نے کہا کہ آج مجھے تھوڑی دیر ہوئی ہے کیونکہ میرا ہیلی کاپٹر خراب ہوگیا تھا،لیکن میں یہ نہیں کہوں گا کہ اس میں کوئی سازش ہوئی ہے۔ اس نے کہا کہ ممتا دیدی آپ جلد صحت یاب ہوجائیں ۔

آپ کو ٹانگ میں لگی چوٹ سے تکلیف پہنچی ہے ، لیکن کیا آپ کو 130 کارکنوں کی ماؤں کے درد کا احساس ہے جو سیاسی تشدد کی وجہ سے ہلاک کردیئے گئے ؟ ممتا دیدی 2 مئی کو آپ کے تمام شبہات دور ہونے جا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ دیدی کی چوٹ کی ابھی تحقیقات جاری ہیں ، لیکن ان کا کہنا ہے کہ ان کے خلاف سازش رچی گئی ہے۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ یہ حملہ نہیں ،حادثہ نہیں ہے۔

امیت شاہ کے مطابق بنگال کے لوگ سب کچھ جانتے ہیں۔ اس سے قبل بنگال کے کھڑگ پور میں ان کے ہیلی کاپٹر میں تکنیکی خرابی ہوئی تھی۔ دس کی وجہ سے انہوں نے جھارگرام میں ورچوئل ریلی سے خطاب کیاتھا۔شاہ نے کہا کہ بنگال میں ہمیں امید تھی کہ سیاسی تشدد یہاں سے کمیونسٹ حکمرانی کے ساتھ ہی ختم ہوجائے گا۔

لیکن ٹی ایم سی حکومت نے کمیونسٹ حکومت کو اچھا کہلوادیا۔ جس کی وجہ سے سیاسی تشدد بڑھتا گیا۔ بی جے پی کے 130 سے زیادہ کارکن ہلاک کردیئے گئے۔امت شاہ کے مطابق ممتا بنرجی نے بھی قبائلیوں کو حقوق دلانے میں فیس کا مطالبہ کیا ہے۔ بی جے پی گی حکومت بننے دیں ، کسی آدی باسی بھائی کو سرٹیفکیٹ کے لئے 100 روپے نہیں دینے ہوں گے ۔امت شاہ نے ترنمول کانگریس پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ اگر آپ بنگال میں درگا پوجا کرنا چاہتے ہیں تو اس کیلئے عدالت میں جانا پڑے گا۔

وزیر اعظم نریندر مودی آدی باسیوں کو جنگلاتی زمین کا حق دینا چاہتے ہیں ، لیکن ٹی ایم سی کے غنڈے اس سلسلے میں بدعنوانی کررہے ہیں۔امیت شاہ کے مطابق، میں آپ سے مودی جی کی قیادت میں حکومت بنانے کا وعدہ کرتا ہوں ، فارسٹ رائٹ ایکٹ کے افسران آپ کو گھر لے آئیں گے۔ترنمول حکومت نے بنگال کو ختم کردیا ہے، اب سونار بنگلہ بنانے کا وقت آگیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button