پٹنہ (اردو دنیا نیوز): وزیر اعلیٰ اقلیتی روزگار قرض اسکیم کے تحت مالی سال 2019-20 کے لئے پٹنہ ضلع کے درخواست دہندگانوںکے درخواستوں کی جانچ اور انٹرویو آج سے ضلع اقلیتی فلاح دفتر ، جادو گھر کے سامنے، کوتوالی تھانہ کے نزدیک شروع ہوگیا ہے ۔ جانچ اور انٹرویو کا یہ سلسلہ 6؍ جنوری تک چلے گا ۔ روزانہ ایک سو درخواست دہندگانوں کی جانچ دو سٹنگ میں کیا جارہا ہے ۔ آج جانچ اور انٹر ویو میں ضلع اقلیتی آفیسر اودھیش کمار سنگھ کے علاوہ ضلع چین سمیتی،پٹنہ کے غیر سرکاری ممبران ڈاکٹر انوارالہدیٰ اور فضل امام کے علاوہ ڈویزنل انچارج نوشاد انور اور محکمہ اقلیتی فلاح کے ملازمین بھی موجود تھے ۔ جانچ کا کام نہایت ہی حسن خوبی سے انجام دیا جارہا ہے ۔ محکمہ کے ذریعہ دئے گئے ہدایا ت کے مطابق مارکنگ کی بنیاد پر امیدواروں کا انتخاب کیا جائیگا ۔ مالی سال 2019-20 کیلئے پٹنہ ضلع سے لگ بھگ 1297درخواستیں موصول ہوئی ہیں ۔



