بین ریاستی خبریں

وزیر اعلی یوگی بھی کورونا سے متأثر

لکھنؤ :(اردودنیا.اِن)اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کورونا سے متاثر ہوگئے ہیں۔ انہوں نے بدھ کے روز ٹویٹ کرکے اس کی معلومات دی۔وزیر اعلی نے ٹویٹ میں کہا کہ میں نے کورونا ٹیسٹ کرایااورمیری رپورٹ پوزیٹیو آئی ہے ، میں ہوم آئیسولیشن میں اور ڈاکٹروں کے مشورے پر پوری طرح عمل پیرا ہوں۔ میں تمام کام ورچوئل طریقے سے کر رہا ہوں۔ایک دیگرٹویٹ میں یوگی نے کہا کہ ریاستی حکومت کی تمام سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری ہیں۔

اس دوران جو لوگ مجھ سے رابطے میں آئے ہیں ، انہیں اپنا ٹیسٹ کرانا چاہیے اور احتیاط برتنی چاہئے۔ اہم بات یہ ہے کہ وزیر اعلی کے دفتر میں کام کرنے والے کچھ عہدیداروں کے کورونا سے متاثر ہونے کے بعد منگل کو یوگی نے خود کو قرنطنیہ میں کر لیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button