قومی خبریں

وزیر دفاع اور وزیر صحت نے لانچ کیا کئی خوبیوں کی حامل اینٹی کرونا دوا

نئی دہلی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)ملک میں کورونا بحران میں اچھی خبر یہ سامنے آئی ہے ۔ کئی خوبیوں کی حامل ’اینٹی کورونا دوا‘ مرکزی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور مرکزی وزیر صحت ڈاکٹر ہرش وردھن نے آ ج لانچ کر دی۔ ڈی آر ڈی او کی اینٹی کورونا دوا 2-ڈی آکسی-ڈی-گلوکوز (2-ڈی جی) کو حال ہی میں ایمرجنسی استعمال کی منظوری ڈی سی جی آ ئی نے دی تھی اور بتایا جاتا ہے کہ یہ دوا کورونا سے جنگ میں اہم کردار نبھائے گی۔

خیال رہے کہ ڈی آر ڈی او نے اس دوا کو ڈاکٹر ریڈیز لیباریٹریز کے ساتھ مل کر تیار کیا ہے۔ڈی آر ڈی او کے ڈاکٹر اے کے مشرا نے 2 ڈی جی دوا کے تعلق سے کہا کہ کسی بھی ٹشو یا وائرس کی افزائش کے لیے گلوکوز کا ہونا بہت ضروری ہوتا ہے۔

لیکن اگر اسے گلوکوز نہیں ملتا تو اس کے مرنے کی امید بڑھ جاتی ہیں اسی کو ہم نے ممِک کر کے ایسا کیا کہ گلوکوز کا اینالوگ بنایا۔ ڈاکٹر اے کے مشرا کے مطابق اس دوا کے تیسرے فیز کے ٹرائل میں اچھے نتائج برآمد ہوئے ہیں، جس کے بعد اس کے ایمرجنسی استعمال کی منظوری ملی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button