تلنگانہ کی خبریں

وزیر فائینانس نے ڈبل بیڈروم مکانات کے پٹہ جات حوالہ کئے

 حیدرآباد؛6/جنوری (اردودنیا) تلنگانہ کے وزیر فائنانس ہریش راو نے غریبوں کو ڈبل بیڈ روم مکانات فراہم کرنے ریاستی حکومت کی باوقار اسکیم کے تحت سدی پیٹ ٹاون میں 216استفادہ کنندگان میں ساتویں مرحلہ کے حصہ کے طورپر ڈبل بیڈروم مکانات کے پٹہ جات حوالے کئے ۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مسٹر راو نے کہا کہ ڈبل بیڈ روم مکانات کی تقسیم میں انتہائی شفافیت،غیر جانبداری کے ساتھ کی گئی۔حیدرآباد کی گیٹیڈ کمیونٹی کی طرز پر تمام مناسب سہولیات کے ساتھ ان مکانات کی تعمیر کا کام کیاگیا ہے ۔

انہوں نے خواہش کی کہ ہر استفادہ کنندہ اپنے مکان اور اس کے اطراف صفائی کویقینی بنائے ۔انہوں نے کہاکہ مچھروں کی روک تھام کے اقدامات کے ساتھ ساتھ زیرزمین ڈرینج سسٹم بنایاگیا ہے ۔ان مکانات کی تعمیر کے لئے ڈھائی سال کا عرصہ لگا۔مسٹر راو نے کہا کہ انہوں نے مکانات کی تعمیر کے وقت تقریبا400مرتبہ ان مکانات کا معائنہ کیا۔انہوں نے ساتھ ہی ان مکانات کو کرائے پر دینے یا پھر فروخت کرنے کے خلاف انتباہ بھی دیا۔انہوں نے واضح کیا کہ بقیہ اہلیت رکھنے والے افراد کو جلد ہی مکانات فراہم کئے جائیں گے ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button