تلنگانہ کی خبریں

وظیفہ حسن خدمت پر سبکدوش

کریم نگر :31/ڈسمبر(اردودنیانیوز)جناب محمد عبدالصمد صاحب SA-Maths نے اپنی31 سالہ تدریسی خدمات کے بعد 31/ڈسمبر 2020 کو گورنمنٹ ہائی اسکول سواران سے وظیفہ حسن پر سبکدش ہوئے موصوف کا تقرر فبروری/ 1989 میں SGT کی حیثیت سے عمل میں آیا تھا 1996 کو اسکول اسسٹنٹ ریاضی پر ترقی حاصل ہوئی۔ محمد عبدالصمد صاحب نے اسکول کی تدریس کے علاوہ DSC اور دیگر مسابقتی امتحانات کی کوچنگ دینے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور بہت سے طلبا کو فائدہ پہنچایا۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ عبدالصمد صاحب نے ڈپیوٹیشن پر ڈائیٹ کالج کریم نگر میں نفسیات اور ریاضی کے لکچرر کی حیثیت سے اپنی گراں قدر خدمات انجام دیں ۔ موصوف خوش مزاج،خوش اخلاق،  مدبر دماغ، ذی لیاقت اور بچوں کی نفسیات کا علم رکھنے والی شخصیت ہے جنہوں نے اپنے ہنر کمال سے بہت سے طلباء کو تدریسی میدان میں ترغیب دی اور تعلیم کے زیور سے آراستہ کرتے رہے۔

محمد عبدالصمد صاحب کی وظیفہ پر حسن سبکدوشی کے ضمن میں گورنمنٹ ہائی اسکول سواران پر جناب علی اضغر صاحب صدر مدرس کی صدارت میں وداعی تقریب عمل میں لائی گئی جس میں مہمان خصوصی سرور شاہ بیانی، ابوالفتح فضل اللہ،  نصیر الدین نے شرکت کی ۔رشتہ دار اور اسکول اسٹاف کے علاوہ طلباء کی کثیر تعداد موجود تھی۔ صدر مدرس نے توصیف نامہ پیش کیا اور رشتہ دار، اسکول اسٹاف مہمان اور طلباء نے باری باری محمد عبدالصمد صاحب کی  شال پوشی اور گل پوشی کی گئ۔۔ قاضی محمد شجیع الدین نے اپنے استاد کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button