بیجنگ: (ایجنسیاں) چین کے شہر ووہان ، جہاں کرونا نے جنم لیا تھا، میں ہفتے کے روز ہزاروں افراد نے اسٹرابیری میوزک فیسٹیول میں شرکت کی۔اس میلے میں شرکت کرنے والوں نے کرونا وبا کی روک تھام کے لیے اختیار کردہ ایس او پیز کی کھلے عام خلاف ورزی کی اور شرکا بغیر ماسک پہنے اور سماجی فاصلے کا خیال رکھے میلے میں شریک ہوئے۔
پانچ روزہ عام تعطیل کے پہلے دن موسیقی میلے میں شرکا نے خوب ہلا گلا کیا اور اپنے پسندیدہ فن کاروں کو اسٹیج پر دیکھ کر چیخ چیخ کر انہیں داد پیش کی۔گذشتہ برس کرونا وبا کی وجہ سے ووہان میں یہ موسیقی میلہ منعقد نہیں ہو سکا تاہم اس بار میلے کا انعقاد کیا گیا مگر اس موقعے پر ایس او پیز کی کھلے عام خلاف ورزی کی گئی۔فیسٹیول کے منتظمین کے نمائندے نے رائیٹرز کو بتایا کہ اس سال موسیقی میلے میں کم سے کم شرکت کی اجازت دی گئی تھی اور زیادہ تعداد پر پابندیاں عائد کردی گئیں ہیں۔
It’s music time! #Wuhan‘s Strawberry Music Festival. @globaltimesnews pic.twitter.com/QAfzBP1aqI
— libijian李碧建 (@libijian2) May 2, 2021
انہوں نے مزید کہا کہ ہفتے کے روز تقریبا 11000 افراد نے موسیقی میلے میں شرکت کی۔ کچھ تماشائیوں نے ماسک پہنا تھا مگر زیادہ تر ماسک کے بغیر میلے میں شریک تھے۔خیال رہے کہ کرونا وبا کے پہلے کیسز 2019 کے آخر میں ووہان ہی میں سامنے آئے تھے جس کے بعد حکومت نے پورے شہر میں دو ماہ کے لیے سخت لاک ڈائون لگایا تھا۔



